
اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ پر اندھا دھند بمباری اور بڑی تعداد میں اموات کے درمیان اسرائیلی لیڈرشپ کی فلسطینیوں سے نفرت اور دشمنی کے دیگر مظاہر بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔
ایک تازہ ویڈیو میں کم گو اور معتدل سمجھے جانے والے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو غزہ پر داغنے سے قبل ایک بم پر ’پیغام‘ لکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اس ویڈیو کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ہرزوگ نے یہ پیغام غزہ میں لڑنے والی ایک فوجی یونٹ کے ہیڈ کواٹر کے دورے کے دوران ایک بم پر لکھا۔
ہرزوگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ “ہمیں آپ پر بھروسہ ہے”۔ پھر انہوں نے ایک تقریر غزہ کی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے خطاب کیا جس میں اس نے کہا کہ “میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں ایک پیغام پہنچاؤں۔ خاندانوں کو بھی یہ پیغام دیتا ہوں کہ جنگ جلد ختم ہوگی اور ہمارے سپاہی واپس آجائیں گے‘‘۔
اتوار کے روز اسرائیلی صدر نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کی وجہ سے فوج کو بھاری قیمت ادا کرنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ اور 24 گھنٹوں کے اندر 15 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ ایک مشکل شام تھی۔ ہر بار دل درد اور اداسی میں ڈوب جاتے ہیں‘‘۔
خیال رہے کہ سات اکتوبر کے بعد اسرائیل کی غزہ پر مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ میں اب تک 20,674 فلسطینی مارے شہید اور 54,536 زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
