Tuesday, January 20, 2026
ہومWest Bengalووٹر لسٹ سےمسلم ووٹروں کے نام خارج کئے جانےکی سازش کا پردہ...

ووٹر لسٹ سےمسلم ووٹروں کے نام خارج کئے جانےکی سازش کا پردہ ہوا فاش

آسنسول ایس ڈی او دفتر کے سامنے ہوا زبردست ہنگامہ

آسنسول :آسنسول ایس ڈی او دفتر کے سامنے سوموار کی دوپہر سے شام تک زبردست ہنگامہ رہا۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنان آپس میں بھڑے گئے اور بات ہاتھا پائی سے بڑھتی ہوئی مارپیٹ تک پہنچ گئی۔ ایک بھاجپاورکر نے ہیلمیٹ ترنمول ورکر کے سر پر دے مارا جس سے اس کا سر پھٹ گیا۔دوسری طرف دونوں پارٹی کی خواتین ورکرز ایک دوسرے کے بال پکڑ کر کھینچا تانی کرتی نظر ائی۔ایک طرف ترنمول رہنما اور ورکرز بھاجپا مردہ باد اور ووٹ چور غدی چھوڑ کے نعرے لگا رہے تھے تو دوسری طرف بھاجپائی ورکرسڑک کام کرکے جئے شری رام،مودی زندہ باد، بلڈوزر بابا زندہ باد،یوگی زندہ باد کا نعرہ لگاتے رہے۔ اس کشیدگی اور ہنگامے کی وجہ وہ کار بنی جس کا نمبر پلیٹ WB 38 X 1782 تھا۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا الزام ہے کہ اس کار میں پلاسٹک فائل کی ڈھیر تھی جس میں تقریباً 25ہزار مکمل طور پر پر کیا ہوا فارم نمبر7موجود تھا۔واضح ہوکہ فارم نمبر 7 کےذریعہ کسی ووٹر کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کرانے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔اتنی بڑی تعداد میں ایک پبلک کار میں پلاسٹک فائل دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کوشک ہوا اور ان لوگوں نے کار سے اتر کر جارہے دومرد اور دو خواتین جن کے ہاتھوں میں ایک ایک پلاسٹک فائل موجود تھا ، ان لوگوں کو روکا اوران کے ہاتھوں اور کار کے اندر رکھے فائلوں کے سلسلے سےپوچھ تاچھ کرنے لگے مگر وہ کوئی تشفی بخش جواب دینے کے بجائے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگے۔ ان لوگوں نے ان کے ہاتھوں سے فائل چھین لیا اور انہیں کھول کر جانچ کرنے لگے اسی درمیان ان چار میں سے تین وہاں سے کھسک جانے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر ان لوگوں نے جب فائل کھولا توان چاروں فائل سے مکمل پر کئے ہوئےسینکڑوں سے زائد فارم نمبر 7 برآمد ہوئے۔یہ دیکھ کر ترنمول رہنماؤں کو اس کی جانکاری دی۔ خبر ملتے ہی ترنمول رہنما اشوک ردرا ،پرنندو چودھری ٹیپو،کہکشاں ریاض خوشی ،سہراب علی،حسرت اللہ خان ودیگر یکے بعد دیگرےاپنے حامیوں اور ورکروں کے ساتھ پہنچے اور اس کار کو گھیر کر احتجاج کرنے لگے اور پولس کو کار کو ضبط کرکے اس کے اندر موجود فائلوں کی گہرائی سے جانچ کرنے کی مانگ کرنے لگے۔اس خبر کےپھیلتے ہی ترنمول کے ریاستی سکریٹری وی ڈیو ڈاسن داسو،آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق، راکٹ دا اور ترنمول کے ضلعی سکریٹری شاہد پرویزودیگر بھی وہاں پہنچ گئےاور احتجاج کی شدت بڑھتی چلی گئی ۔ اسی درمیان بھاجپا ورکرس بھی پارٹی کا جھنڈا کے کر نعرہ بازی کرتے ہوئے وہاں پہنچ گئے ۔ماحول گرمانے لگا اور پھر ایک وقت ایسا بھی آیا جب دونوں جانب کے کچھ مرد وخواتین آپس میں بھڑگئے اور ہاتھا پائی ہونے لگی۔پولس بڑی مشکلوں سے دونوں طرف کے لوگوں کو ہٹایا۔اشوک ردرا،ٹیپو، کہکشاں ریاض اور سہراب علی نے ضبط کئے گئے فائل سے فارم نکال کر دکھاتے ہوئے بتایا کہ ان فارموں میں وارڈ نمبر 98 کے دھرم پور کے مختلف پارٹ اور وارڈ نمبر 82 کےرحمت نگر،احمد نگر،عالم نگر،کریم ڈانگال اور سانتا ڈانگال جیسے مسلم علاقوں کے مسلم ووٹرز کے نام سے اندرجیت رائے اور رمکی رائے نے سینکڑوں کی تعداد میں فارم بھر کرفارم کے کالم ” میں ہندوستانی شہری نہیں ہوں” کو ٹک کرکے جمع کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاکہ ان مسلم ووٹروں کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کردیا جائے ۔ کہکشاں ریاض نے بتایاکہ ان ووٹروں کا نام جب 2002کے ووٹر لسٹ میں موجود ہے تو پھر اسے بھاجپاہندوستانی شہری کیسے نہیں مانے جانے کی گہار لگارہی ہے۔ انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر بھاجپا یہ سازش رچ رہی ہے جس میں آسنسول ساؤتھ کی بھاجپاایم ایل اے اگنی مترا پال بھی شامل ہیں۔ادھر سہراب علی نے بتایا کہ آسنسول ساؤتھ کے کل 22وارڈوں میں ترنمول کو سب سے زیادہ لیڈ وارڈ 82 اور 83 ملتی ہے۔بھاجپا اسی لئے ان مسلم ووٹروں کانام ووٹر لسٹ سے ہٹانا چاہتی ہے تاکہ بھاجپا کی جیت کی راہ آسان ہوسکے مگر وہ بھاجپا اور الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی خواہش کو پوری نہیں ہونے دیں گے۔ان سبھوں نےپولس کو اس کار کو ضبط کرکے تمام فائل کی گہرائی سے جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔پولس نے اس مطالبے کو مانتے ہوئے کار ضبط کرلیا ہے اور ایک بھاجپا ورکر کو حراست میں بھی لیا ہے۔ادھر عام لوگ اور خاص کر مسلم ووٹروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف الیکشن کمیشن ایس آئی آر کے نام پر عام ووٹروں کوغیر ضروری پرذہنی اور جسمانی پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ لوگ اپنی دستاویزات کا انتظام کرکے کسی طرح شنوائی کا سامنا کررہے ہیں اور اپنے اور اپنے گھر والوں کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرانے کی جدو جہد کررہے ہیں اور دوسری طرف بھاجپا صرف مسلم دشمنی میں الیکشن کمیشن کے اشارے پر ان کی شہریت ہی چھیننے کی کوشش میں جٹی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات