نئی دہلی، 19 جوری:۔ (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دہلی ہوائی اڈے پر استقبال کیا، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ہندوستان النہیان کے دورے کو اہمیت دیتا ہے۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق النہیان قومی دارالحکومت میں دو گھنٹے سے بھی کم وقت کے لیے ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ہندوستان مغربی ایشیا کی صورت حال کے درمیان آیا ہے، جس میں ایران-امریکہ کے تعلقات میں بگاڑ، یمن پر سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غزہ میں غیر مستحکم سیاسی منظر نامے شامل ہیں۔










Users Today : 60
Users Yesterday : 111
Users Last 7 days : 328
Users Last 30 days : 328
Users This Month : 314
Users This Year : 328
Total Users : 4561871