ہگلی، 04 جنوری :۔مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے پانڈوا دیہی اسپتال میں بدھ کو دن بھر ایک مریض کی لاش اسپتال کے بستر پر پڑی رہی۔ مریض کی موت کے بعد اسپتال کے اہلکاروں نے مریض کے بیٹے اور داماد کو فون کیا لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تروینی شانتی کالونی کے رہنے والے 62 سالہ چندرجیت ادھیکاری کو 22 دسمبر کو داخل کرایا گیا تھا۔ وہ سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے انہیں فوری طور پر داخل کیا لیکن اس کے بعد سے ان کے رشتہ داروں میں سے کسی نے ان کی خبر نہیں لی ۔ چندرجیت کا بدھ کی صبح انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد سے لاش دن بھر اسپتال کے بستر پر پڑی رہی۔ کئی گھنٹے بعد لاش سڑنے لگی تو دیگر مریض بدبو سے پریشان ہوگئے۔ اس واقعہ کے بارے میں پانڈوا دیہی اسپتال کے بی ایم او ایچ منظور عالم نے کہا کہ ’’بزرگ کو داخل کرنے کے بعد خاندان کے لوگوں نے کوئی خبر لی۔ اسپتال کے ہیلتھ ورکرز نے مریض کی دیکھ بھال کی۔ بزرگ کی بدھ کی صبح موت ہو گئی۔ مریض کے بیٹے اور داماد کو بلایا گیا۔ لیکن ان میں سے کوئی نہیں آیا۔ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ پولیس سے بات کرنے کے بعد بزرگ شخص کی لاش کو چنچوڑا امام باڑہ اسپتال کے مردہ خانہ میں بھیجنے کے انتظامات کیے گئے۔
لاش ہسپتال کے بیڈ پر گھنٹوں پڑی رہی، بیٹے اور داماد نے فون نہیں اٹھایا
مقالات ذات صلة











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593071