کھڑگپور ، 28 اکتوبر ۔ مغربی بنگال کے مغربی مدنا پور ضلع کے کھڑگ پور تھانے کے تحت بارہمولہ علاقے میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے، دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کھڑگپور ڈویژنل اسپتال اور مدنا پور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک زخمی کو علاج کے لیے کولکاتا لے جایا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پھولوں کی بوریوں کو ایک پک اپ وین میں لوڈکرنے کے دوران سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس سے پک اپ وین بغل میں موجود آبی ذخائر میں جاگر ی ۔ وین میں تقریباً 20-22 پھول فروش موجود تھے۔ یہ لوگ وین کو کولاگھاٹ لے جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ علی الصبح تقریباً تین بجے ڈیبرا ٹول پلازہ سے ایک کلومیٹر دور بارہمولہ میں پیش آیا۔ جاں بحق افراد مقصود پور کے رہائشی ہیں۔ ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
مغربی بنگال میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک
مقالات ذات صلة











Users Today : 140
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 1782
Users Last 30 days : 2329
Users This Month : 2315
Users This Year : 2329
Total Users : 4563872