کولکاتا، 15 نومبر :۔ جمعرات کو ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ کے بعد ایک خصوصی میٹرو چلائی جائے گی۔ کولکاتا میٹرو اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دن خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ جمعرات یعنی 16 نومبر کو ایڈن میں ہونے جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔ میٹرو ریلوے ذرائع کے مطابق میچ کے بعد شائقین کی گھر واپسی کی سہولت کے لیے دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یہ میٹرو ٹرین ایسپلانیڈ اسٹیشن سے تقریباً 10.45 بجے دکشینیشور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ دوسری ٹرین کاوی سبھاش اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ دونوں ٹرینیں درمیان میں تمام اسٹیشنوں پر رکیں گی۔
ایڈن میں گارڈن میں دوسرے سیمی فائنل میچ کے بعد خصوصی میٹرو چلائی جائے گی
مقالات ذات صلة











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593071