Bihar

بہار کے سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار تعطیلات منسوخ

170views

پٹنہ، 14 اکتوبر:۔ حکومت بہارنے ہفتہ وار تعطیلات منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس حکم کے بعد تمام سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔ یہ حکم ایڈیشنل سکریٹری نے جاری کیا ہے۔ اس کی وجہ پروموشن میں ریزرویشن کو فوری اثر سے نافذ کرنے کا بہار حکومت کا فیصلہ بتایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل سکریٹری کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے انتظامی مفاد میں پروموشن میں ریزرویشن سے متعلق طے شدہ کام کی انجام دہی کے لیے محکمانہ حکم 03,04, 08, 09, 12, 14 کے مطابق 15، 16 ، 17، 24 اور 27 تاریخ کو تمام سرکاری دفاتر عام کام کے دنوں کی طرح کھلے رہیں گے۔ 14 اکتوبر کو ہفتہ اور 15 اکتوبر کو اتوار ہے۔ حکم نامے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ا?ئندہ ہفتے سے پروموشن نوٹیفکیشن جاری ہونا شروع ہو جائیں گے۔ کابینہ کے فیصلے کے بعد بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے تمام محکموں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام دفاتر 14 اکتوبر اور 15 اکتوبر کو کھلے رہیں گے، یعنی ہفتہ اور اتوار کو ضلعی سطح تک کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ نتیش کابینہ نے جمعہ کے روز سرکاری ملازمین کو ترقی دینے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ یہ گذشتہ سات سالوں سے پھنسا ہوا تھا۔ قبل ازیں چیف سکریٹری نے تمام محکموں کو اسامیوں کی فہرست جلد از جلد تیار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.