National

موسم کا حال: پہاڑوں پر برف باری، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

موسم کا حال: پہاڑوں پر برف باری، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ
127views

نئی دہلی: ملک کے کئی حصوں میں موسم کے انداز میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری اور بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش، لداخ، جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش میں 12 سے 14 مارچ کے درمیان بارش متوقع ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد، اروناچل پردیش، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مغربی بنگال، کیرالہ اور سکم میں بھی الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔

بین الاقوامی موسمیاتی ادارے کے مطابق، جمعہ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول کے موسمی اوسط سے پانچ ڈگری کم ہے۔ اسی طرح، جمعرات کو قومی راجدھانی میں مارچ کی سب سے سرد صبح دیکھی گئی۔ دریں اثنا، مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے اگلے ہفتے مغربی ہمالیہ خطے کو متاثر کرنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ہماچل پردیش میں ایک بار پھر طوفان اور بارش کی توقع ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.