’ہم مودی حکومت کی تاناشاہی کو ہرا کر جمہوریت کی حفاظت کریں گے‘، بہار میں کھڑگے نے زوردار انداز میں چلائی انتخابی مہم
’’جتنے بھی آئین کے خود مختار ادارے ہیں، جمہوریت کے تحت چلنے والے جتنے بھی شعبے ہیں، ان کو بی جے پی و مودی حکومت ایک ایک کر کے کاٹ رہی ہے، اور آئین کو ختم کرنے پر آمادہ ہے۔‘‘ یہ بیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آج بہار کے مظفر پور میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’میں اپنے 53 سالہ سیاسی کیریر میں کانگریس پارٹی سے رکن اسمبلی رہا، رکن پارلیمنٹ رہا، اور اب راجیہ سبھا میں حزب مخالف کا لیڈر اور پارٹی صدر ہوں۔ کانگریس پارٹی کا صدر ہونے کے ناطے میں آپ کی خدمت میں آیا ہوں۔ میں قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر، جے پی کرپلانی اور ڈاکٹر راجندر پرساد جیسی عظیم ہستیوں کے میدانِ عمل مظفر پور کو سلام کرتا ہوں۔‘‘
जितने भी संविधान के Autonomous Bodies हैं, लोकतंत्र के तहत चलने वाले, जितने भी अंग हैं … उन अंगों को भाजपा और मोदी सरकार एक-एक करके काट रही है, और संविधान को ख़त्म करने पर तुली हुई है।
मुज़फ़्फ़रपुर, बिहार pic.twitter.com/D15Pr0tyfy
— Mallikarjun Kharge (@kharge) May 11, 2024
मैं अपने 53 साल के राजनीतिक करियर में कांग्रेस पार्टी से विधायक रहा, सांसद रहा और अब राज्यसभा में प्रतिपक्ष का नेता और पार्टी का अध्यक्ष हूं।
कांग्रेस पार्टी का अध्यक्ष होने के नाते मैं आपकी सेवा में आया हूं।
मैं राष्ट्रकवि रामधारी सिंह दिनकर, जेपी कृपलानी और डॉ. राजेंद्र… pic.twitter.com/rRny27zibW
— Congress (@INCIndia) May 11, 2024
دراصل کانگریس صدر کھڑگے کے لیے آج کا دن بہار میں مصروفیت بھرا رہا۔ انھوں نے پہلے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں حصہ لیا، پھر سمستی پور اور مظفر پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ مظفر پور میں انھوں نے مودی حکومت کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مودی کے خلاف نہیں ہیں، کیونکہ جمہوریت میں کوئی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے۔ لیکن آج مودی جی-آر ایس ایس اسی جمہوریت اور آئین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کے سبھی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے اور ان کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘
हम मोदी के खिलाफ नहीं है, क्योंकि लोकतंत्र में कोई भी प्रधानमंत्री बन सकता है।
लेकिन आज मोदी जी-RSS इसी लोकतंत्र और संविधान को खत्म करने की कोशिश कर रहे हैं।
देश के सभी संस्थानों को कमजोर किया जा रहा है और उनका गैर-इस्तेमाल किया जा रहा है।
: कांग्रेस अध्यक्ष श्री @kharge… pic.twitter.com/qeM3GEY1W6
— Congress (@INCIndia) May 11, 2024
اس سے قبل سمستی پور میں ایک تقریب کے دوران لوگوں کی بھیڑ سے مخاطب ہوتے ہوئے کھڑگے نے پی ایم مودی کے اڈانی-امبانی والے بیان پر جوابی حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب اڈانی-امبانی کی بلیک منی ٹیمپو میں آ رہی تھی، تو مودی جی آپ کیا کر رہے تھے؟ آپ کیا اندر جا کر لوٹ رہے تھے؟‘‘ پھر وہ کہتے ہیں ’’آپ (پی ایم مودی) اب مان گئے کہ آپ کے چند متروں کے پاس بلیک منی موجود ہے۔‘‘
जब अडाणी-अंबानी का “काला धन” टेम्पो में आ रहा था, तो मोदी जी आप क्या कर रहे थे?
आप क्या अंदर जाकर लूट रहे थे?
कांग्रेस पार्टी को बोलने वाले …आप अब मान गए कि आपके चंद मित्रों के पास “काला धन” है !
समस्तीपुर, बिहार pic.twitter.com/sXOZnYVflI
— Mallikarjun Kharge (@kharge) May 11, 2024
بی جے پی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ ’’بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ کانگریس ملک کو برباد کرنے کا کام کر رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اندرا گاندھی جی اور راجیو گاندھی جی نے ملک کو ایک رکھنے کے لیے اپنی جان دے دی۔ ملک کے لیے کانگریس کے لوگوں نے جان تک دے دی… مودی جی، آپ بتائیے کہ آپ نے ملک کے لیے کیا کیا؟‘‘ مودی حکومت کو آئین و جمہوریت مخالف بتاتے ہوئے کھڑگے نے عوام سے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے اپیل کی اور کہا کہ ’’ہم مودی حکومت کی تاناشاہی کو ہرا کر ملک میں جمہوریت کی حفاظت کریں گے، آئین کی حفاظت کریں گے۔‘‘
हम मोदी सरकार की तानाशाही को हराकर, देश में लोकतंत्र की रक्षा करेंगे, संविधान की रक्षा करेंगे।
जय लोकतंत्र
समस्तीपुर, बिहार pic.twitter.com/okKDxHYvEa
— Congress (@INCIndia) May 11, 2024
لوک سبھا انتخاب 2024 کو ہندوستانی آئین و جمہوریت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’یہ انتخاب جمہوریت و آئین کو بچانے کا انتخاب ہے۔ بابا صاحب امبیڈکر جی نے جو آئین لکھا، اسے بچانے کا انتخاب ہے۔ جمہوریت-آئین کی حفاظت کے لیے ہمیں متحد ہو کر لڑنا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ملک کو آزادی مہاتما گاندھی، راجندر پرساد، بابا امبیڈکر، مولانا آزاد اور سردار پٹیل جیسے کانگریس لیڈران نے دلائی۔ آزادی کی لڑائی میں بی جے پی-آر ایس ایس کا کیا کردار تھا یہ سبھی جانتے ہیں۔‘‘
ये चुनाव लोकतंत्र और संविधान को बचाने का चुनाव है।
बाबासाहेब आंबेडकर जी ने जो संविधान लिखा, उसे बचाने का चुनाव है। लोकतंत्र-संविधान की रक्षा के लिए हमें एकजुट होकर लड़ना है।
देश को आजादी महात्मा गांधी जी, राजेंद्र प्रसाद जी, आंबेडकर जी, मौलाना आजाद जी और सरदार पटेल जी जैसे… pic.twitter.com/u1WcRsJZ6C
— Congress (@INCIndia) May 11, 2024
کھڑگے نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کے دوران بھی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے اپنے 10 سال اپوزیشن لیڈران کو پریشان کرنے میں گزار دیے ہیں۔ مودی جی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا، لیکن کسانوں کا ایک بھی روپیہ معاف نہیں کیا۔ دوسری طرف یو پی اے نے کسانوں کا 72 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کیا تھا۔ مودی جی یہ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ امیروں کو مزید امیر، اور غریبوں کو مزید غریب بنانا چاہتے ہیں۔‘‘
मोदी सरकार ने अपने 10 साल विपक्ष के नेताओं को परेशान करने में ही गुजारे हैं।
मोदी जी ने अमीरों का 16 लाख करोड़ रुपए का कर्ज माफ कर दिया, लेकिन किसानों का एक भी रुपया माफ नहीं किया।
जबकि UPA सरकार ने किसानों का 72 हजार करोड़ का कर्ज माफ किया था।
मोदी जी ये नहीं कर सकते क्योंकि… pic.twitter.com/ayGGzSMxyE
— Congress (@INCIndia) May 11, 2024
پریس کانفرنس میں کھڑگے نے کانگریس کے ’5 نیائے‘ کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے 5 نیائے اور 25 گارنٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ لیکن مودی جی بولتے ہیں کہ کانگریس کا انتخابی منشور مسلم لیگ کا منشور ہے۔ ہماری گارنٹی ملک کی باصلاحیت عوام کے لیے ہے، اس میں ذات اور مذہب کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ لیکن نریندر مودی عوام کو مشتعل کر رہے ہیں، لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔‘‘
हमने 5 न्याय और 25 गारंटी की घोषणा की है।
लेकिन मोदी जी बोलते हैं कि कांग्रेस का मेनिफेस्टो मुस्लिम लीग का मेनिफेस्टो है।
हमारी गारंटी देश की योग्य जनता के लिए है, इसमें जाति-धर्म का कोई जिक्र नहीं है।
लेकिन नरेंद्र मोदी जनता को भड़का रहे हैं, लोगों को बांटने का काम कर रहे… pic.twitter.com/l23D1gDCIS
— Congress (@INCIndia) May 11, 2024
اس پریس کانفرنس سے بہار میں انڈیا اتحاد کی پارٹیوں کے لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج جھا میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں ہر طرف سے بہت زبردست پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ پی ایم مودی کی لاکھ کوششوں کے باوجود لوگ بھینس پر نہیں، ملازمت و روزگار پر ٹکے ہوئے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’گاؤں گاؤں تک یہ بات بھی پہنچ گئی ہے کہ بی جے پی آئین بدلنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے لوگوں نے آئین اور ریزرویشن کو لے کر خوب گمراہیاں پھیلائی ہیں۔ وزیر اعظم لگاتار جھوٹ بول رہے ہیں، وزیر اعظم عہدہ کے وقار کا بھی خیال نہیں کر رہے۔ وزیر اعظم کوئی بھی رہے، لیکن اس کے عہدہ کا وقار برقرار رہنا چاہیے۔‘‘
हमें हर तरफ से बहुत जबरदस्त संदेश मिल रहे हैं।
PM मोदी की लाख कोशिशों के बावजूद लोग भैंस पर नहीं, नौकरी और रोजगार पर टिके हुए हैं।
गांव-गांव तक यह बात भी पहुंच गई है कि BJP संविधान बदलना चाहती है, BJP के लोगों ने संविधान और आरक्षण को लेकर तमाम भ्रांतियां फैलाई हैं।… pic.twitter.com/UtCCQjpiyP
— Congress (@INCIndia) May 11, 2024
اس موقع پر سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ ’’نریندر مودی کہتے ہیں کہ اڈانی-امبانی ٹیمپو میں بھر بھر کر کالا دھن اِدھر سے اُدھر کر رہے ہیں۔ اگر مودی جی کی بات درست ہے تو اڈانی-امبانی کے یہاں ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی کی چھاپہ ماری ہونی چاہیے۔ اڈانی-امبانی کے یہاں کوئی چھاپہ نہیں پڑا، اس کا صاف مطلب ہے کہ سرکاری ایجنسیوں کا استعمال صرف ایک پارٹی کے فائدے کے لیے کیا جا رہا ہے۔‘‘
नरेंद्र मोदी ने कहा कि अडानी-अंबानी टेम्पो में भर-भरकर काला धन इधर से उधर कर रहे हैं।
अगर मोदी जी की बात सही है तो अडानी-अंबानी के यहां ED, CBI, IT की रेड पड़नी चाहिए।
अडानी-अंबानी के यहां कोई छापा नहीं पड़ा है, इसका साफ मतलब है कि सरकारी एजेंसियों का इस्तेमाल सिर्फ एक पार्टी… pic.twitter.com/mG8Ga8dxNt
— Congress (@INCIndia) May 11, 2024