ہائیکو (چین)، 21 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے وشنو سرونن نے ایشین اوپن چیمپئن شپ 2024 سیلنگ مقابلے میں مردوں کے ڈنگی ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔دو بار کے اولمپین اور ہانگژو ایشین گیمز 2023 کے برونز میڈلسٹ وشنو سرونن نے خراب صحت کے باوجود اپنی 10 ریسوں سے 36 نیٹ پوائنٹس حاصل کیے اور فیلڈ آف 47 میں تیسرے نمبر پر رہے۔ملیشیا کے خیرالنظام آفندی نے مجموعی طور پر 28 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ ہانگ کانگ چین کے نکولس ہالیڈے نے 30 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ وشنو سرونن نے سیریز آف 10 کی فائنل ریس جیتی، جب کہ ریس پانچ میں وہ 16 ویں نمبر پر رہے، جو ان کی سب سے خراب کارکردگی تھی۔فاروق تارا پور کے بعد اس سال وشنو سرونن ایک سے زیادہ اولمپک گیمز میں سیلنگ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے دوسرے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے ٹوکیو 2020 اور پیرس 2024 میں شرکت کی۔ ایک اور ہندوستانی اولمپیئن، نیترا کمان، ہائیکو میں خواتین کے ڈنگی ایونٹ میں کل 77 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہیں۔
13
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا ویمنس چیمپئن شپ ٹائٹل کے قریب
ویلنگٹن، 21 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں آسان جیت کے ساتھ مسلسل...
منی پور نے بنگال کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا
نارائن پور، 21 دسمبر (یو این آئی) راج ماتا جیجا بائی سینئر ویمنس نیشنل فٹ بال چمپئن شپ میں ہفتہ...
بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 80 رن سے دی شکست
کنگس ٹاؤن، 20 دسمبر (یو این آئی) ذاکر علی (72 ناٹ آؤٹ)، پرویز حسین ایمن (39) کی شاندار بلے بازی...
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رن سے شکست دی
3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی کیپ ٹاؤن ، 20 دسمبر (یواین آئی) پاکستان نے...