ریلوے افسران سے پروجیکٹ کے بارے میںلی جانکاری
جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں،25؍دسمبر: مرکزی وزیر برائے مملکت اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر ایل مروگن جھارکھنڈ کے اپنے سہ روزہ دورے کے آخری دن، ضلع میں واقع محمد گنج میں نئے تعمیر شدہ ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا اور مسافروں کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی اپنے مسائل لے کر ان سے ملنے آئے جنہیں انہوں نے سنا اور وہاں موجود افسران کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔وزیر موصوف نے قریبی بھیم چولہا سیاحتی مقام کے قریب تعمیر کی جا رہی ریلوے ٹنل کا بھی دورہ کیا اور قریب سے معائنہ کیا اور وہاں موجود ریلوے حکام سے منصوبے کی تکمیل کے وقت اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں دریافت کیا۔آج صبح وزیر نے ان معززین اور سماجی کارکنوں سے بھی ملاقات کی جو پلاموں میں ان سے ملنے آئے تھے اور ان کے مسائل سنے ۔ اس کے بعد اپنے دورے کے آخری دن انہوں نے ضلع کے آکاشوانی اور دوردرشن مرکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود افسران اور عملے سے بھی ملاقات کی۔ دوردرشن کے احاطے میں شجرکاری کا پروگرام بھی وزیر کے ہاتھوں مکمل ہوا، انہوں نے ڈالٹن گنج آکاشوانی اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور موجودہ وسائل اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آکاشوان ڈالٹن گنج اسٹیشن سے مقامی سامعین کو اپنا پیغام بھی دیا اور کہا کہ وہ پلاموں کی سرزمین پر آکر بہت خوش ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر شری مروگن نے پلامو ںکے اپنے تین روزہ دورے پر ضلع میں صحت اور غذائیت، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، بنیادی ڈھانچے، ہنر مندی کی ترقی اور مالی شمولیت سے متعلق کا جائزہ لیا اوراپنے خیالات اور تجاویز کا اظہار کئے۔