National

بارہ سالہ کشمیری ماہر رباب اشفاق حمید نے حاصل کیا راشٹریہ بال پرسکار، ایل جی منوج سنہا کی مبارک باد

127views

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوان ماہر رباب اشفاق حمید کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف ماہر رباب کی فن و ثقافت کے میدان میں کامیابیاں جموں وکشمیر کے لئے باعث فخر ہیں۔

رام مندر کی پران پرتشٹھا میں سابق چیف جسٹسوں سمیت 13 ریٹائرڈ ججوں کی شرکت

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کیری سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ اشفاق حمید ان 19 بچوں میں شامل ہیں جنہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گذشتہ روز پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار سے نوازا۔ اشفاق حمید نے کمسنی میں ہی رباب اور مٹکا بجانے میں مہارت حاصل کی ہے انہیں سال 2020 میں بھائی مردانہ قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے آسام میں راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ پر حملہ کی مذمت کی

منوج سنہا نے نوجوان ماہر رباب کو مبارکبادی دیتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نوجوان ماہر رباب اشفاق حمید کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار جتینے پر مبارکبادی دیتا ہوں’۔ انہوں نے کہا: ‘آپ (اشفاق حمید) کی فن و ثقافت کے میدان میں کامیابیاں جموں و کشمیر کے لئے فخر کی بات ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ اشفاق حمید کی کامیابی دوسرے فنکاروں کو ان کے فنی جنون کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

Follow us on Google News