واشنگٹن، یکم دسمبر (یو این آئی) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سابق معاون کاش پٹیل – ہندوستانی تارکین وطن کے بیٹے – کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی سربراہی کے لئے منتخب کیا ہے۔ یہ اطلاع اتوار کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی محکمہ دفاع کے سابق سربراہ پٹیل آنے والے ریپبلکن صدر کے سخت حامی رہے ہیں۔وہ سرکاری اداروں کے بارے میں منتخب صدر کے شکوک و شبہات کا اشتراک کرتے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کیا ’’کاش ایک شاندار وکیل، اختراعی اور ’امریکہ فرسٹ‘ فائٹر ہیں جنہوں نے اپنا کیریئر بدعنوانی کو بے نقاب کرنے، انصاف کا دفاع کرنے اور امریکی عوام کے تحفظ میں صرف کیا ہے۔وہ سچائی، احتساب اور آئین کی وکالت کرنے والے ہیں۔‘‘مسٹر پٹیل کے کام لینے کے لیے، ایف بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو استعفیٰ دینا ہوگا یا انہیں برطرف کردیا جائے گا۔ حالانکہ مسٹر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔
54
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...
نیتن یاہو ٹرمپ سے بات چیت کیلئے امریکہ کا دورہ کریں گے
تل ابیب، 02 فروری (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے...