ہانگزو (چین) 12 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کی خواتین ڈبلز بیڈمنٹن جوڑی تریشا جولی اور گایتری گوپی چند نے جمعرات کو بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنل 2024 ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کی جوڑی پرلی ٹین اور تھینا مرلی دھرن کو شکست دی۔آج ٹورنمنٹ میں پہلی بار کھیلنے والی تریشا جولی-گایتری گوپی چند نے انہیں 46 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں21-19،21-19سے شکست دے کر اپنی ناک آؤٹ امیدوں کو زندہ رکھا۔ اس میچ میں ہندوستانی بیڈمنٹن جوڑی نے جارحانہ آغاز کیا اور 6-2 کی برتری حاصل کی لیکن پرلی ٹین-تھینا مرلی دھرن نے واپسی کی اور ہاف وے اسٹیج میں 11-10ی برتری حاصل کی۔ہندوستانی جوڑی نے کھیل کے آخری مراحل میں 19-17پر اہم دو پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلا گیم جیت کر اچھی شروعا ت کی۔دوسرے گیم میں پرلی ٹین اور تھینا مرلی دھرن نے اچھی شروعات کی اور 8-5 کی برتری حاصل کی۔ ہندوستانی جوڑ ی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل میں واپسی کرتے ہوئے 14-12کی برتری حاصل کی۔ یہ میچ بہت سنسنی خیز رہا۔ 19-19 پر، تریشا اور گایتری نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو پوائنٹس حاصل کیے اور گیم اور میچ جیت لیا۔اس جیت کے ساتھ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی تریشا جولی اور گایتری گوپی چند فی الحال گروپ اے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ چین کی عالمی نمبر ایک جوڑی لیو شینگ شو اور ٹین ننگ دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔تریشا گایتری کی ہندوستانی جوڑی کا اگلا مقابلہ جاپان کے نامی ماتسویاما اور چیہارو شیدا سے ہوگا۔ اس میچ میں جیتنے والی جوڑی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
34
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہندوستانی خاتون ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 211 رن سے دی شکست
وڈودرا، 22 دسمبر (یو این آئی) اسمرتی مندھانا (91)، ہرلین دیول (44) اور پرتیکا راول (40) کی شاندار بلے بازی...
نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا ویمنس چیمپئن شپ ٹائٹل کے قریب
ویلنگٹن، 21 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں آسان جیت کے ساتھ مسلسل...
منی پور نے بنگال کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا
نارائن پور، 21 دسمبر (یو این آئی) راج ماتا جیجا بائی سینئر ویمنس نیشنل فٹ بال چمپئن شپ میں ہفتہ...
وشنو سرونن نے ایشین اوپن چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا
ہائیکو (چین)، 21 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے وشنو سرونن نے ایشین اوپن چیمپئن شپ 2024 سیلنگ مقابلے میں...