National

مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ، مال گاڑی کنچن جنگا ایکسپریس سے ٹکرا گئی، کئی بوگیاں الٹ گئیں

97views

مغربی بنگال کے نیو جلپائی گڑی میں ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ مال گاڑی نے سیالدہ جانے والی کنچن جنگا ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ تصادم کے باعث کنچن جنگا ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پانچ سے چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

شمال مشرقی سرحدی ریلوے کا کہنا ہے کہ انہیں نیو جلپائی گڑی کے رنگاپنی میں ٹرین حادثے کی خبر ملی ہے۔ حادثے کے بعد موسلادھار بارش کے درمیان موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔

اس حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ دارجلنگ ضلع میں ٹرین حادثے کی خبر سے صدمے میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کنجن جنگا ایکسپریس کو ایک مال گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ضلع مجسٹریٹ، ڈاکٹر اور ایمبولینس راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.