نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پانی، جنگل، زمین اور قبائلی تہذیب کے تحفظ کی جدوجہد میں انگریزوں کے دانٹ کھٹے کرنے والے بھگوان برسا منڈا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر کھڑگے نے کہا “ابووا راج ایتے جانا، مہارانی راج ٹنڈو جانا۔ پانی، جنگل، زمین اور قبائلی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لیے برطانوی راج کے خلاف بغاوت کرنے والے عظیم مجاہد آزادی، دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا جی کے ان کے یوم پیدائش پر ہم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ وہ کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں اور رہیں گے۔‘‘انہوں نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی اور کہا ’’قدرتی وسائل سے مالا مال جھارکھنڈ ریاست کی تمام بہنوں اور بھائیوں کو جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ آنے والا کل سب کے لیے خوشگوار، خوشحال اور خوشیوں سے بھرا ہو، ہماری یہی خواہش ہے۔‘‘مسٹر گاندھی نے کہا ’’عظیم قبائلی رہنما، دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ قبائلی شناخت کے لیے ان کی جدوجہد اور پانی، جنگل اور زمین کے تحفظ کے لیے ان کی قربانی ہمیں ہمیشہ ترغیب دیتی رہے گی۔‘‘
11
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
یو پی کی 9، پنجاب کی 4 اور اتراکھنڈ، کیرالہ کی یک ایک اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخابات مکمل
نئی دہلی، 20 نومبر:۔ (ایجنسی)ملک کی چار ریاستوں کی 15 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ دالے گئے۔...
یوپی ضمنی انتخابات: ووٹروں کو روکنے پر 7 پولیس اہلکار معطل
لکھنؤ، 20 نومبر:۔ (ایجنسی) اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹر آئی ڈی چیکنگ اور ووٹروں کو روکنے کے...
منی پور میں کرفیو میں پانچ گھنٹے کی نرمی؛انٹر نیٹ جام
ملکا ارجن کھڑگے نے منی پور کے بحران کو حل کرنے کے لیے صدر دروپدی مرمو کو خط لکھا امپھال،...
گیانا اور باربڈوس وزیراعظم کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری اعزازات سے نوازیں گے
نئی دہلی 20 نومبر (یو این آئی) گیانا اور باربڈوس وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری...