Jharkhand

سرنا دھرم کوڈ کا مطالبہ کرنے کیلئے قبائلی تنظیمیں دہلی مارچ کریں گی

22views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 18 جنوری:۔ سنٹرل سرنا سنگھرش سمیتی کی صدارت میں کانکے روڈ پر واقع ڈیم پارک کے ہیڈ آفس میں سنیچر کو ایک میٹنگ ہوئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی صدر شیوا کچھپ نے کہا کہ 23 تا 24 فروری 2025 کو مختلف ریاستوں سے قبائلی تنظیموں کے نمائندے دہلی جا کر سرنا دھرم کوڈ کا مطالبہ کریں گے۔ وہیں جنتر منتر کے پاس ستیہ گرہ اور دھرنا شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں قبائلی آبادی 27 فیصد ہے جو ریاست کی سب سے بڑی آبادی ہے۔ قبائلی آبادی براعظم ایشیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کے باوجود ہندو، عیسائی، جین، بدھ مت اور مسلمانوں کے مذاہب میں قبائلی شامل ہیں۔ جھارکھنڈ میں 32 قبائلی برادریاں رہتی ہیں جن میں منڈاری، سنتھل، اورائوں ، ہو وغیرہ شامل ہیں۔ ان سب کی اپنی زبان، لباس، روایت اور ثقافت ہے، لیکن ان کا کوئی الگ مذہبی ضابطہ نہیں ہے۔ قبائلی برادری اپنی شناخت اور مذہب کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ سرنا مذہب کے رہنما کوئلی اورائوں نے کہا کہ دہلی میں صدر، وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور قبائلی امور کے وزیر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔ سنگیتا گاڈی، ستی ترکی ، انیتا اورائوں ، بسنتی کجور، منوج اورائوں ، بھانو اورائوں ، پاروتی ٹوپو، سی ٹی او اورائوں ، شوبھا ترکی اور دیگر قبائلی رہنماؤں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.