Jharkhand

جھارکھنڈ میں سات آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

76views

رانچی، 19 اکتوبر ۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سات افسروں کا تبادلہ کر تعیناتی کر دی گئی ہے۔ جھارکھنڈ مارکیٹنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کملیشور پرساد سنگھ کو محکمہ زراعت کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیا۔ان کے پاس مارکیٹنگ بورڈ کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ چاس کے مضافاتی کمشنر انل کمار سنگھ کو ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا۔ پوسٹنگ کے منتظر انل کمار کو محکمہ خوراک اور سپلائی کا ایڈیشنل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ مہگما کے ایس ڈی او سورو کمار بھوانیہ کو چاس میونسپل کارپوریشن کا ایڈیشنل میونسپل کمشنر بنایا گیا ہے۔ رام گڑھ کے ایس ڈی او جاوید حسین کو میدینی نگر میونسپل کارپوریشن کا میونسپل کمشنر بنایا گیا ہے۔ بنشی دھر نگر کے ایس ڈی او آلوک کمار کو سرائیکیلا آدتیہ پور میونسپل کارپوریشن کا ایڈیشنل میونسپل کمشنر بنایا گیا ہے۔ گملا کے ایس ڈی او روی جین کو صاحب گنج کا ایس ڈی او بنایا گیا ہے۔ رانچی کے اسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسر راجیش کمار کو محکمہ سیاحت میں ایڈیشنل سکریٹری بنایا گیا ہے۔رام گڑھ میں تعینات وشال کمار کو ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ اور شویتا ویدیا کو ایڈیشنل سکریٹری سٹی اینڈ ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ بھیجا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ عملہ، انتظامی اصلاحات اور دفتری زبان نے بدھ کی رات دیر گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.