National

پارلیمنٹ پر حملے کی 22ویں برسی پر شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت

166views

ملک آج ان شہیدوںکو خراج عقیدت پیش کررہا ہے، جنہوں نے 2001 میں آج ہی کے دن ہوئے دہشت گردانہ حملےمیں بہادری سے پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ صدرجمہوریہمحترمہ دروپدی مرمو نے   دہشت گردی کے حملےکو ناکام بنانے والے بہادر سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیاپوسٹ میں صدرجمہوریہ نے مادرِ وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 9 سیکورٹیاہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ہمیشہ بہادر سیکورٹیاہلکاروں کا احسان مند رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیںجائے گی۔ انہوں نے ہرقسم کی دہشت گردی کو ختم کرنے کے عہد کو دوہرایا۔

بہادر سیکورٹیاہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ خطرے کیصورت میں سیکورٹی اہلکاروں کی دلیری اور قربانی قوم کی یادوں میں ہمیشہ نقش رہے گی۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ملک اُن کی دلیری، بہادریاور عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں نے آج 2001 کے دہشت گردانہ حملے میں پارلیمنٹ ہاوس کی حفاظت کرتےہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آج صبح جب پارلیمنٹکی کارروائی شروع ہوئی، اسپیکر اوم برلا نے جمہوریت کے مندر کی حفاظت کرتے ہوئے سیکورٹیاہلکاروں اور دیگر افراد کے ذریعے دکھائی گئی ناقابل یقین دلیری کو سلام پیش کیا۔اُنہوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی کے ملک کے عزم کو دہرایا۔

راجیہ سبھا میںچیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہاکہ آج ہی کے دن بہادر سیکورٹی اہلکاروں نے پارلیمنٹ پرمسلح حملے اور جمہوریت کے ستون کو ہلانے کے دہشت گردوں کے ظالمانہ منصوبے کو ناکامبنادیا تھا۔ دونوں ایوانوں نے شہدا کے اعزاز میں خاموشی بھی اختیار کی۔×

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.