National

ملک آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو اُن کے 154 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کررہا ہے

117views

ملک آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو، اُن کے154 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ پورے ملک میں اور بیرون ملک بھارتیمشنوں میں بہت سی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ قومی راجدھانی میں، راج گھاٹ پر باپوکی سمادھی پر سبھی مذہبوں کا ایک دعائیہ جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔

مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر، اُن کے وطن گجراتمیں مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ احمدآباد میں سابرمتی آشرم اور پوربندر میںکیرتی مندر میں سبھی مذہبوں کا دعائیہ جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ریاستی سرکار آج”متحرک گجرات، متحرک ضلع“ پروگرام کا آغاز کرے گی۔ پیش ہے ریاستی سرکار کی طرف سے متحرکگجرات، متحرک ضلعے پروگرام کے آغاز کے بارے میں ایک رپورٹ۔

ریاستی حکومت، دسویں درخشاں گجرات عالمی سربراہکانفرنس کے حصے کے طور پر تمام 33 ضلعوں اور چار میٹرو شہروں میں آج سے ’درخشاں گجرات،درخشاں ضلع‘ پروگرام شروع کررہی ہے۔ یہ پروگرام، گاندھی جینتی سے لے کر سردار پٹیلکی جینتی 31 اکتوبر تک جارہے گا۔ اس پروگرام کے حصے کے طور پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمامکیا جائے گا، جس کے تحت ہر ضلعے میں نمائشیں منعقد کی جائیں گی، جن میں مقامی مصنوعاتپیش کی جائیں گی۔ نمائش میں ایک ضلع ایک پروڈکٹ، اسٹارٹ اپس، مقامی MSME بھی شامل ہیں۔ ان پروگراموں میں اپنی مدد آپ گروپ، کسانوں کی پیداوار سےمتعلق تنظیمیں FPOs، خاتون صنعت کار، کھادی اور دیہی صنعتیں حصہ لیںگی۔

صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ نے مہاتما گاندھیکو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ سچائی اورعدم تشدد کی، مہاتما گاندھی کی اقدار نے دنیا کو ایک نیا راستہ دکھایا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مہاتماگاندھی نے اپنی پوری زندگی میں نہ صرف عدم تشدد کیلئے جدوجہد کی، بلکہانہوں نے صفائی ستھرائی، خواتین کو بااختیار بنانے، خود کفالت اور کاشتکاروں کے حقوقکیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے چھوت چھات، سماجی تفریق اور ناخواندگی کے خلاف بھی لڑائیلڑی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے ہر ایک کو تحریک دی کہ وہ آزادیکی جدوجہد میں حصہ لے۔ انہوں نے ایک بڑی تحریک کی قیادت کی، جس کی وجہ سے تاریخ بدلگئی اور ہمیں آزادی ملی۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑنے کہا کہ سچائی اورعدم تشدد کے مہاتما گاندھی کے اصول، نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف، آزادی کیلئے بھارتکی جدوجہد میں، رہنمائی کرنے والی روشنی ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور مساواتکیلئے باپو کی انتھک کوشش، نہ صرف بھارت بلکہ عالمی برادری کیلئے بھی ایک مشعل راہثابت ہوئی۔ ملک آج سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو بھی، اُن کے یوم پیدائش پر یادکر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ لال بہادرشاستری کی ہمت، خدمت اور سادگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔×

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.