کیلی فورنیا، 12 دسمبر ( یو این آئی )امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور حکام نے ہزاروں افراد کو انخلا کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں گزشتہ روز لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 4 ہزار ایکڑ (16 مربع کلومیٹر سے زائد) رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، رپورٹ کے مطابق اس آگ نے قریبی شہر ملیبو کے درجنوں مکانات کو بھی خاکستر کر دیا ہے جس کے بعد متعلقہ حکام نے وہاں کے رہائشی 6 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔آتشزدگی کے باعث پیپرڈائن یونیورسٹی کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور ہوسٹل کے طلبہ کو بھی گھر جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ 1500 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم جنگل میں آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگی تھی جس نے ساڑھے تین لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے کو خاکستر کر دیا تھا۔اس آگ کو امریکا کی تاریخ کی جنگلات میں لگنے والی سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا تھا۔
24
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
شام میں دہشت گرد تنظیم سے متعلق ترکیہ کے تحفظات جائز ہیں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر اپنے ترک ہم منصبوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں واشنگٹن، 17...
سعودیہ، ترکیہ اور جرمنی سمیت دیگر کی گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی مذمت
ریاض، 17 دسمبر (یو این آئی) سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور جرمنی نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں...
شام کے راستے ہتھیاروں کی فراہمی رک گئی ہے
مزاحمت کے لیے بہت بڑا صدمہ : حزب اللہ کے سر براہ کا اعتراف بیروت 15 دسمبر (ایجنسی) —شام میں...
منتخب صدر ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے’پرسن آف دی ائیر‘ بن گئے
نیو یارک 15 دسمبر (ایجنسی) موقرٹائم میگزین نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ائیر...