ممبئی، 16 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کا ماننا ہے کہ آسٹریلیا کو گھر پر شکست دینے کے احساس سے بڑا کچھ نہیں ہو سکتا۔اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے پنت نے کہا کہ جب آپ آسٹریلیا جاتے ہیں تو آپ کو باؤنس اور شارٹ پچ والی گیندوں سے نمٹنے پر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہاں کی وکٹیں اور ماحول مختلف ہوتا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ آپ جیتیں، اس لیے آسٹریلیا جا کر انہیں گھر پر ہرانے سے بڑا کوئی احساس نہیں ہے۔”انہوں نے کہا، “عام طور پر آسٹریلیا ایک ٹیم کے طور پر کھیلتی ہے۔ وہ آپ کو آسانی سے کچھ نہیں دیتے۔ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف جارحانہ ذہنیت کی ضرورت ہے، یعنی میں پہلا مکا نہیں ماروں گا، لیکن اگر کوئی مجھ پر پہلا مکا مارے گا تو میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔‘‘آسٹریلیا کے اپنے آخری دورے کے دوران گابا ٹیسٹ میں اپنی اننگز کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “مجھے نہیں معلوم کہ اس کے بارے میں کیا کہنا ہے۔ لیکن میں ہمیشہ اپنی پوری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔کبھی کبھی، ایسی کارکردگی ہوتی ہے جو آپ کو ساری زندگی یاد رہتی ہے، اور میرے لیے، ان میں سے ایک گابا ٹیسٹ ہے۔ اس وقت، مجھے احساس نہیں تھا کہ یہ کتنا اہم ہے، روہت بھائی وہاں تھے، اور انہوں نے مجھ سے کہا، ‘تم نہیں جانتے کہ تم نے کیا کیا ہے۔ میں ان سے کہہ رہا تھا کہ ، میں نے کیا کیا ہے؟ میرا مقصد صرف میچ جیتنا تھا۔ روہت بھائی بولے، بعد میں سمجھ میں آئے گا کہ تم نے کیا کیا ہے۔ اب، جب بھی میں لوگوں کو گابا میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنتا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ ان کا کیا مطلب تھا اور یہ کتنا اہم تھا۔انہوں نے کہا”میں ایک وقت میں ایک سیریز کے بارے میں سوچتا ہوں،” ۔ ہم سال میں تقریباً 365 دن کھیلتے ہیں، اس لیے کرکٹ ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں رہتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کا دورہ آسٹریلیا 22 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا پہلا میچ 22 سے 26 نومبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
12
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
جنوبی افریقہ کو پہلی اننگ میں 34 رن کی برتری حاصل
میرپور ٹیسٹ میں تیج الاسلام نے 5 وکٹیں حاصل کیں، بنگلہ دیش پہلی اننگ میں 106 رن بنائے میرپور، 21...
کشمیر میراتھن دنیا کے ٹاپ ایتھلیٹک مقابلوں میں سے ایک بنے گی: عمر
سری نگر، 20 اکتوبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو کہا کہ...
ہاکی انڈیا نے جرمنی ہاکی سیریز کیلئے 22 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا
ہندوستان اور جرمنی کےبیچ یہ میچ 23 اور 24 اکتوبر کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے...
ہندوستان 36 سال بعد اپنے گھر میں نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ میں شکست کھائی
سرفراز اور پنت کی شاندار بلے بازی جیت نہیں دلاسکی بنگلورو، 20 اکتوبر (یو این آئی) راچن رویندرا کی شاندار...