عالمی ادارہ صحت نے اتوار کی شام کہا ہے کہ غزہ کے 21 ہسپتالوں کو خالی کرنے کے اسرائیلی احکامات موصول ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کو خالی کرنے کے احکامات بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس نے لبنان کو ضروری طبی سامان کی فراہمی میں تیزی لائی ہے تاکہ وہ صحت کے کسی بھی ممکنہ بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہے۔
تنظیم نے بتایا کہ طبی سامان کی دو کھیپیں اتوار کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچیں۔ یہ طبی سامان دبئی میں اس کے مرکز سے آرہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں 800 سے 1000 کے درمیان زخمیوں کے لیے طبی سامان ،ادویات اور سرجری کا سامان شامل ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ “ہم لبنان کی وزارت صحت اور لبنان میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ تشدد میں اضافے کی وجہ سے ہلاکتوں میں ممکنہ اضافے کا جواب دینے کے لیے تیاریوں کو بڑھایا جا سکے۔
جنوبی لبنان میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ناقورہ میں اس کے ہیڈکوارٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ وہ حملے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ چند روز سے لبنانی سرزمین اور اسرائیل کے درمیان بلیو لائن کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “بلیو لائن کے دونوں جانب گولے گرے، ہمارے جنرل ہیڈ کوارٹر ناقورا میں راکٹ حملہ ہوا۔
ایک متعلقہ سیاق و سباق میں لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نےیونیفل کے کمانڈر سے ناقورہ میں یو این فورسز کے ہیڈکوارٹر پر گرنے والے میزائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔