National

ویتنام کے ساتھ بھارت کے تعلقات دورِ قدیم سے ہیں اور دونوں ممالک کا ایک گہرا تاریخی رابطہ ہے:وزیر خارجہ

294views

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کے ، ویتنام کے ساتھ قدیم تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ایک گہرا تاریخی رابطہ ہے، جس کی جڑیں بدھ مت کی وراثت سے وابستہ ہیں۔ 

ویتنام کے Bac Ninh صوبے میں بین الاقوامی دوستی پارک میں گرو دیو رویندر ناتھ ٹیگور کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اِس سے Bac Ninh صوبے کی بین الاقوامی ساکھ میں اضافہ ہوگا اور بھارت کے ساتھ اُس کے تعلقات اور بھی مضبوط ہوں گے۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ گرودیو کے کاموں کو وسیع پیمانے پر جانا جاتا ہے اور پورے ویتنام میں اِسے سراہا جاتا ہے، یہاں تک کہ اِن کاموں کو ویتنام کی نصابی کتابوں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے Bac Ninh صوبے کے رہنماﺅں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اِس مجسمے کو نصب کرنے میں مدد دی۔

وزیر خارجہ ویتنام اور سنگاپور کے 6 روزہ دورے پر کَل ہنوئی پہنچے تھے۔ ڈاکٹر جے شنکر 18 اکتوبر تک ویتنام کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیر موصوف نے وہاں پہنچنے کے فوراً بعد تاریخی Tran Quoc Pagoda کا دورہ کیا۔وزیر خارجہ نے Bac Ninh صوبے میں بھارتی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے Phat Tich میں ’ویتنام بدھسٹ سانگا‘ سے ملاقات کی اور روحانیت ، یوگ ، آرٹ اور ثقافت کے بارے میں اُن کے مثبت جذبات کو سراہا۔ 

انہوں نے Bac Ninh صوبے کےQuan Ho Art تھیٹر گروپ کا رقص بھی دیکھا۔ یہ گروپ بھارت بین الاقوامی رقص اور موسیقی کے نویں فیسٹول میں حصہ لے گا۔ یہ فیسٹول نئی دلی میں منعقد کیا جائے گا۔ 

ڈاکٹر جے شنکر ویتنام میں آج اپنے ہم منصب Bui Thanh Son کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون کے بارے میں، بھارت-ویتنام مشترکہ کمیشن کی 18 ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر خارجہ سنگاپور جائیں گے۔ وہ سنگاپور کے اپنے ہم منصب اور ملک کی اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقات کریں گے۔ وہ بھارتی مشنوں کے سربراہان کی علاقائی کانفرنس کی بھی صدارت کریں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل Benin کے وزیر خارجہ Shegun Adjadi Bakari سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بھارت، Benin کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور اہم سرمایہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اِن تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ وہ بھارت میں اُن کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.