واشنگٹن، 17 اکتوبر(اے یو ایس) برطانیہ، فرانس اور الجیریا کی درخواست پر غزہ کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں شمالی غزہ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔امداد سے متعلق اقوامِ متحدہ کی قائم مقام سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں حالات انتہائی ناقابلِ برداشت اور انسانی ہمدردی کی رسائی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔فلسطینی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطینی اور لبنانی عوام اسرائیل کے استثنیٰ کی قیمت چکا رہے ہیں، اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں جنہیں روکا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کیادارے با اختیار ہیں، غزہ میں جاری جنگ رکنی چاہیے۔اجلاس میں چینی مندوب نے غزہ میں جنگ بندی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیل کو 17 ارب ڈالرز سے زائد فوجی امداد دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسل دو ریاستی حل کے امکانات کا احیاء اور تحفظ کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی پالیسی خوفناک اور ناقابلِ قبول ہو گی اور اس کے بین الاقوامی قانون اور امریکی قانون کے تحت مضمرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خوراک اور دیگر امداد کو فوری طور پر غزہ میں پہنچایا جانا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ اور فرانس نے بھی اسرائیل پر یو این ادارے انروا کو غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے رسائی دینے کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ حماس انسانی ہمدردی کی صورتِ حال کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
21
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی ترقی کا اوسط کورونا سے قبل کے مقام تک نہیں پہو نچا
جی- 20 کے رکن ممالک نے ٹرائیکا کی مشترکہ قرارداد کی حمایت کی ریو ڈی جنیرو، 20 نومبر (یو این...
وزیر اعظم مودی نےگیانا میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کی
بارباڈوس۔20؍ نومبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز گیانا میں ہندوستانی ڈائاسپورا ممبران -- جن...
اسرائیل کا لبنان پر فاسفورس بموں سے حملہ
جوابی حملے میں صہیونی فوجی مارا گیا بیروت، 20 نومبر (یو این آئی) اسرائیل نے لبنان میں فاسفورس بموں سے...
دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر آ گئی
پوتن نے نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دئیے ماسکو، 20 نومبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن...