International

امریکی محکمہ تعلیم سے 1300 سے زائد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

7views

واشنگٹن، 12 مارچ (یو این آئی) امریکی محکمہ تعلیم نے 1300 سے زائد ملازمین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محکمہ برائے تخفیف اخراجات (DOGE) کے تحت کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے آغاز میں محکمہ تعلیم میں 4,133 ملازمین کام کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 572 ملازمین نے خود نوکری چھوڑنے کی پیشکش قبول کی، تاہم اس کے باوجود محکمہ تعلیم نے 1300 سے زائد افراد کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ میں آزمائشی بنیادوں پر رکھے گئے درجنوں ملازمین کو بھی گھر بھیج دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت وفاقی اداروں میں اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت مختلف اداروں میں بھی ملازمین کی برطرفیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور یوکرین کے حکام کے تیار کردہ جنگ بندی منصوبے پر روس راضی ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں مکمل طور پر جنگ بندی ہوجائے گی۔۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رواں ہفتے بات بھی کریں گے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو دوبارہ وائٹ ہاؤس مدعو کریں گے۔واضح رہے کہ یوکرین نے امریکی تجویز پر 30 روز کے لیے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.