West Bengal

ٹی ای ٹی کا امتحان خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، کہیں سے بے ضابطگی کی شکایت نہیں

332views

کولکاتا، 25 دسمبر۔ مغربی بنگال میں سرکاری اور امداد یافتہ پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی ) کا انعقاد ہموار طریقہ سے کیا گیا۔ اتوار کو منعقد ہونے والے اس امتحان کے بارے میں محکمہ تعلیم نے پیر کو کہا کہ 743 امتحانی مراکز میں سے کسی سے بھی کوئی بے ضابطگی کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ تعلیم کے ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع دی۔ مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین گوتم پال نے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات بورڈ کو بدنام کرنے کی نیت سے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’اطلاعات ہیں کہ دوپہر کو امتحان شروع ہونے کے بعد او ایم آر شیٹ کا ایک حصہ واٹس ایپ پر گردش کیا گیا تھا، لیکن یہ اطلاعات جھوٹ ہیں۔‘‘انہوں نے کہا’’طلبہ صبح 11 بجے امتحانی مرکز میں داخل ہوئے اور ان کے موبائل فون لیے گئے۔‘‘پال نے کہا کہ اس طرح کی رپورٹیں نامعلوم افراد کی جانب سے بورڈ کو بدنام کرنے کی کوششیں ہیں۔ پرائمری بورڈ کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ تین لاکھ سے زائد امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ یہ امتحان مسلسل دوسرے سال 11 ہزار سے زائد خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے منعقد کیے گیے تھے۔ پانچ سال کے وقفے کے بعدٹی ای ٹی کا انعقاد دسمبر 2022 میں ہونا تھا۔ 2014 کے ٹی ای ٹی کے نتائج بھرتی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے تنازعہ میں پھنس گئے تھے اور کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ اس کی جانچ کی جارہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.