اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کتوں کی دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں کے آئی آئی ایم روڈ پرواقع سہارا سٹی ہوم رو ہاؤس کے پاس ایک 6 سالہ معصوم بچے کو اس کی ماں کے سامنے ہی آوارہ کتے نوچنے لگے جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ کتوں نے اس بچے کو 20 جگہوں پر نوچ ڈالا۔ وہاں موجود لوگوں نے کسی طرح کتوں کو بھگا کر بچے کی جان بچائی، بچے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دنیا کے سب سے مضبوط پاسپورٹ کی فہرست میں ہندوستان کو ایک مقام کا نقصان، فرانس سرفہرست
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق بچے کی ماں نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک پرائیویٹ اسکول میں پہلی جماعت میں پڑھتا ہے۔گزشتہ 16 فروری کو وہ اپنے محلے کی خواتین کے ساتھ محلے میں ٹہل رہی تھی، ان کا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا۔ اسی دوران کتوں کے ایک جھنڈ نے ان کے بیٹے پر حملہ کر دیا۔ 6-7 کتوں نے ان کے بیٹے کو کئی جگہوں پر کاٹ لیا۔ بچے کے ہاتھ، گلے، گردن، سر اور ٹانگوں پر کاٹنے کے زخم آئے ہیں۔
بچے کی ماں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچے کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن کتوں نے انہیں بھی دوڑا لیا اور وہ سڑک پر گر کر زخمی ہو گئیں۔ اسی اثنا میں وہاں سے گزرتی ہوئی ایک خاتون نے ایک ڈنڈا اٹھا کر ان کتوں کو بھگایا۔ اس کے بعد زخمی بچے کو اٹھا کر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اگر راہگیر خاتون نے کتوں کو نہ بھگایا ہوتا تو وہ کتے اس بچے کی جان بھی لے سکتے تھے۔ اس واقعے کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔ کتوں کے حملے میں زخمی بچے کی والدہ نے بتایا کہ پوری کالونی میں کتوں کی دہشت ہے۔پہلے بھی کتوں نے حملہ کرتے ہوئے کئی لوگوں کو زخمی کردیا تھا۔ کالونی کے لوگوں نے اس ضمن میں میٹنگ کی اور انتظامیہ سے ان کتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔