National

غازی آباد اسٹیشن پر پٹری سے اتری تیجس ایکسپریس، بھونیشور سے دہلی جا رہی تھی ٹرین

210views

غازی آباد اسٹیشن پر جمعہ کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ بھونیشور سے نئی دہلی آ رہی تیجس ایکسپریس کا ایک پہیہ پٹری سے اتر گیا۔ اس کی خبر ملتے ہی فوراً ریلوے کے افسر اور انجینئر موقع پر پہنچے اور تقریباً ایک گھنٹے کی سخت محنت کے بعد اسے ٹھیک کر دہلی کے لیے روانہ کیا گیا۔ غنیمت یہ رہی کہ یہ حادثہ غازی آباد اسٹیشن پر ہوا، اگر راستہ کے درمیان میں ہوتا تو اسے ٹھیک کر آگے منزل کے لیے روانہ کرنے میں بہت وقت لگ جاتا۔

آدتیہ ٹھاکرے نے ٹی ڈی پی اور جنتا دل یو کو دیا ’خاص مشورہ‘، بی جے پی پر عائد کیا سنگین الزام

بتایا جاتا ہے کہ غازی آباد جنکشن پر جمعہ کی صبح اس وقت افرا تفری پیدا ہو گئی جب اڈیشہ کے بھونیشور سے آ رہی تیجس ایکسپریس کے ایک کوچ کا پہیہ پٹری سے اترنے کی خبر پھیلی۔ انتظامیہ کو جیسے ہی یہ اطلاع ملی، آناً فاناً میں ٹرین کو روکا گیا اور غازی آباد جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پر اس کی مرمت کی گئی۔

جینت چودھری کو این ڈی اے کے اجلاس میں اسٹیج پر نہیں ملی جگہ! ایس پی-کانگریس نے اٹھایا سوال

کوچ کا پہیہ پٹری سے اترنے کے بعد دھیرے دھیرے دوسرے کوچ کے پہیے بھی پٹری سے باہر آنے لگے تھے۔ گاڑی کی رفتار کافی کم تھی، اس وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ تیجس ایکسپریس دھیمی رفتار کے ساتھ اس اسٹیشن کو پار کر رہی تھی۔ بعد ازاں انجینئرس نے ڈیریل ہوئے 2 کوچ کو الگ کر ٹرین کو دہلی کے لیے روانہ کر دیا۔

ٹی-20 عالمی کپ: امریکہ سے شکست کے بعد پاکستان پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلایا

ریلوے کی طرف سے اس واقعہ کے سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حادثہ میں سبھی مسافر پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ تقریباً 9 بجے صبح یہ حادثہ پیش آیا تھا اور 10 بجے کے قریب ٹرین کو دہلی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ موقع پر پہنچے ریلوے کے افسران پٹری پر یہ دیکھ رہے ہیں کہ کس جگہ سے پہیے پٹری کو چھوڑ کر باہر کی طرف آنا شروع ہوئے، تاکہ اس جگہ کی مرمت کر آگے آنے والے کسی بھی طرح کے حادثہ کو روکا جا سکے۔

Follow us on Google News