National

وزیر اعظم مودی کا مسلمانوں پر تبصرہ، وجین نے الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پر اٹھائے سوال

166views

ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے منگل کو کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن (ای سی) مسلمانوں کے خلاف وزیر اعظم نریندر کے بیان کے تعلق سے غیر جانب دار طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے۔

وجین نے دلیل دی کہ ایسی صورت حال میں الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کرنی چاہئے تھی لیکن وہ اس معاملہ پر اب تک خاموش ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’یہ افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ ظاہر کرنا چاہئے تھا کہ وہ غیر جانبدار ہے۔ اس پر فوری کارروائی ہونی چاہئے تھی۔

وجین نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے سپریم کورٹ کے سامنے اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کے ایسے بیانوں سے ملک میں بی جے پی مخالف جذبات مضبوط ہو رہے ہیں اور بی جے پی مزید الگ تھلگ پڑ جائے گی۔ مودی نے اتوار کو راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک انتخالی ریلی کے دوران کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ لوگوں کی دولت مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔

وزیر اعظم مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے لوگوں کی محنت سے کمائی اور دولت ’دراندازوں‘ اور ’جن کے زیادہ بچے‘ ہیں انہیں دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.