پٹنہ، یکم اکتوبر(ہ س)۔راجدھانی پٹنہ میں چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کی موت ہوگئی۔ طا لبہ کو علاج کے لیے بورنگ روڈ سے کرجی اسپتال ریفر کیا گیا۔ پھراسے کرجی اسپتال سے ا?ئی جی آئی ایم ایس ریفر کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ طالبہ کے چھلانگ لگانے کے بعد کچھ لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد اسے علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔جب طالبہ چوتھی منزل پر چھلانگ لگانے کے لیے کھڑی ہوئی تو نیچے سے کچھ لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران وہاں موجود ایک نوجوان پریم کمار نے چوتھی منزل سے گرنے والی طالبہ کو پکڑنے کی کوشش کی۔ جس میں دونوں زخمی ہوگئے اور لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ بدھاکالونی تھانہ علاقہ کے ناگیشور کالونی میں پیش آیا۔ لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسی اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر کرائے پر رہتی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کچھ دنوں سے ڈپریشن میں مبتلا تھی۔ جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔ موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ لڑکی چوتھی منزل سے چیخ رہی تھی کہ وہ مرنا چاہتی ہے۔ جس کے فوراً بعد اس نے چھلانگ لگا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بدھا کالونی تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس پورے واقعہ کے بارے میں لا اینڈ آرڈر کے ڈی ایس پی کرشنا مراری پرساد نے کہا ہے کہ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ طالب علم کی عمر 20 سال سے کم ہے۔ طالبہ کچھ دنوں سے اپنی پڑھائی کو لے کر پریشان تھی۔ فیل ہونے کی وجہ سے طالبہ گھر سے پڑھ رہی تھی اور ڈپریشن میں تھی۔
260
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہیون انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسنوادہ،2فروری:۔ نوادہ ضلع کے انصار نگر واقع ہیوین انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منائی گئی۔ اس میں...
آر جے ڈی نے جگ دیو پرساد کایوم پیدائش منایا
پٹنہ، 02 فروری (یو این آئی) بہار راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اتوار کو لافانی شہید جگدیو پرساد...
مرکزی بجٹ ترقی پسند اور مستقبل پر مبنی ہے: نتیش
پٹنہ،یکم فروری (یواین آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکزی بجٹ کو مثبت اور خوش آئند قرار دیتے...
آر جے ڈی دفتر میں بہار کیسری،کرشنا سنگھ کی برسی منائی گئی
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ،31جنوری:۔آج سابق وزیر اعلیٰ بہار کیسری، کرشنا سنگھ کی برسی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں...