Jharkhand

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان نےپریس کانفرنس کی

61views

اپوزیشن اتحاد ‘انڈی ‘ میں بڑھتی اندرونی دراڑ پر سوالات اٹھائے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان اجے ساہ نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپوزیشن اتحاد ‘انڈی ‘ میں بڑھتی اندرونی دراڑ پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد صرف ایک منفی مقصد کے ساتھ بنایا گیا ہے اور جس طرح اس میں شامل جماعتوں کے اندر اقتدار کی ہوس بڑھتی جارہی ہے ان کے درمیان اختلافات بھی گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ اوماشنکر اکیلا کے برہی اسمبلی حلقہ میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے کے اعلان کے بعد اس علاقے میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی آمنے سامنے ہوں گی۔ اسی طرح دھنوار اسمبلی میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور مالےآمنے سامنےہے۔ بہت سی قانون ساز اسمبلیوں میں یہی صورتحال ہے۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ اقتدار کے لالچ میں یہ جماعتیں کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔ حال ہی میں جے ایم ایم اور کانگریس کے درمیان وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے گھماؤ فارمولے کو لے کر اختلافات سامنے آئے ہیں اور اب مختلف اسمبلی حلقوں میں ان کے درمیان خلیج بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ لٹی پارہ کے ایم ایل اے دنیش ولیم مرانڈی کا حوالہ دیتے ہوئے اجے ساہ نے کہاکہ ان کا غصہ صرف ان کا ذاتی معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ جے ایم ایم کے تمام کارکنوں کے جذبات کا اظہار ہے۔ کارکن پارٹی میں نظر انداز ہونے کا احساس کر رہے ہیں کیونکہ ایک ہی خاندان کو مسلسل پروموٹ کیا جا رہا ہے جس سے پارٹی میں گھٹن کا ماحول ہے۔ ولیم مرانڈی نے ٹھیک کہا ہے کہ جے ایم ایم اب ایک خاندان تک محدود ہے اور تمام فیصلے دلال لے رہے ہیں۔ برہی کے ایم ایل اے اوماشنکر اکیلا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ساہ نے کہا کہ کانگریس ایم ایل اے خود اب اپنی پارٹی کی سچائی کو بے نقاب کررہے ہیں۔ اکیلا نے کانگریس پر 2 کروڑ روپے میں پارٹی ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کانگریس جاتے جاتے جتنا ہو سکے لوٹ مار کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ الزام انتہائی سنگین ہے، اور اجے شاہ نے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کرے اور انتخابات میں کانگریس اور جے ایم ایم کے ذریعے پیسے کی طاقت کے استعمال کو روکے۔ پریس کانفرنس میں طارق عمران بھی موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.