نئی دہلی، 19 اکتوبر ( یو این آئی ) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2025 کے لیے منتخب عازمین حج کے لیے حج منزل کے دفتر میں میڈیکل سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپ کا آج معائنہ کیا اور وہاں موجود تمام عازمین حج سے ملاقات کی اور انہیں مبارکبادپیش کی اس دوران انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے ہماری کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی ۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی بھی محترمہ کوثر جہاں کے ہمراہ موجود تھے۔ایگزیکٹو آفیسر عارفی نے کہا کہ عازمین حج کو حج منزل میں فراہم کی جانے والی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی سہولیات مسلسل جاری ر ہیں گی۔واضح رہے کہ 2025 کے مقدس حج کے لیے صوبہ دہلی سے کل 2690 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2412 کا تعلق عام زمرہ سے ہے جبکہ ایک ساتھی کے ساتھ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کی تعداد 252 ہے۔ اس سال دہلی سے بغیر محرم کے فریضہ حج ادا کرنے کے لیے منتخب 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کی تعداد 26 ہے۔
22
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
روس ۔یوکرین جنگ
تاریخ میں پہلی بار انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل داغا گیا نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) روس نے پہلی بار...
گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں گرفتاری وارنٹ
امریکہ میں رشوت ستانی کا الزام، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (ہ...
امریکا میں گوتم اڈانی سمیت 8 افراد پر اربوں روپے کے فراڈ کا الزام
نیویارک کی وفاقی عدالت میںمقدمہ درج:اڈانی گروپ کے شیئروں میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) امریکہ...
گوتم اڈانی کومودی کا تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے انہيں گرفتار نہیں کیا گیا: راہل گاندھی
نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے...