National

وزیر اعظم نےاعلیٰ کارکردگی کی صلاحیت والے کمپیوٹنگ نظام کا افتتاح کیا

31views

نئی دلی۔27؍ ستمبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم نے جناب نریندر مودی نے اعلیٰ کارکردگی کی صلاحیت والے کمپیوٹنگ نظام (ایچ پی سی) کا افتتاح کیا ہے ، جو موسم اور آب و ہوا کے بارے میں تحقیق کے لیے تیار کیا گیا ہے، جسے ارضیاتی سائنسز کی وزارت کو سونپا گیا ہے۔اہمیت کے حامل اس پروجیکٹ پر 850 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جو خاص طور پر موسم کے اعتبار سے انتہائی پرتشویش حالات نیز موسم اور آب و ہوا کے بارے میں زیادہ قابل اعتماد اور درست پیشین گوئی کے سلسلے میں بھارت کی کمپیوٹیشنل صلاحیتوں میں ایک بڑا قدم ہے۔ یہ نظام دو اہم مقامات پر دستیاب ہے — انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم) پونے اور نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ (این سی ایم آر ڈبلیو ایف)نوئیڈا۔گرم و مرطوب موسمیات سے متعلق بھارتی ادارہ آئی آئی ٹی ایم 11.77 پیٹا ایف ایل او پی ایس اور 33 پیٹا بائٹس اسٹوریج کی متاثر کن صلاحیت سے لیس ہے، جب کہ این سی ایم آر ڈبلیو ایف سہولت 24 پیٹا بائٹس کے اسٹوریج کے ساتھ 8.24 پیٹا ایف ایل او پی ایس کی خصوصیات سے آراستہ ہے۔ مزید برآں، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ ایپلی کیشنز کے لیے 1.9 پیٹا ایف ایل او پی ایس کی گنجائش کے ساتھ ایک وقف شدہ خصوصی نظام بھی موجود ہے۔اس اضافہ کے ساتھ، ارضیاتی سائنسز کی وزارت اپنی مجموعی کمپیوٹنگ صلاحیت میں 22 پیٹا ایف ایل او پی ایس تک اضافہ کرے گی، جو کہ 6.8 پیٹا ایف ایل او پی ایس کی سابقہ صلاحیت سے کافی اضافہ ہے۔روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ان جدید ترین نظاموں کا نام سورج سے منسلک جرم فلکی سے وابستہ وجود کے نام پر رکھا گیا ہے۔ پچھلے نظاموں کا نام آدتیہ، بھاسکرا، پرتیوش اور مہر تھا۔ نئے ایچ پی سی نظاموں کو مناسب طور پر ’آرکا‘ اور ’ارونیکا‘ نام دیا گیا ہے، سورج جو کہ زمین کے نظام کے لیے توانائی کا بنیادی ذریعہ ہے، اس سے تعلق کی عکاسی کرتے ہیں۔بہتر کمپیوٹیشنل فریم ورک مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ جیسی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدید ترین ماڈلز کی ترقی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، اس طرح مختلف متعلقہ فریقین کو فراہم کی جانے والی سبھی خدمات میں نمایاں طور پر بہتری آئے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.