National

صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ہم وطنوں کو سال نو کی مبارکباد دی

فائل فوٹو
101views

نئی دہلی،یکم جنوری (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہم وطنوں کو نئے سال 2025 کی مبارکباد دی۔صدر نے ٹویٹر پر لکھا، ’سب کو نیا سال مبارک ہو۔ سال 2025 سب کے لیے خوشی، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے۔ آئیے ہم ہندوستان اور دنیا کے لیے ایک روشن، زیادہ جامع اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں‘۔نائب صدر دھنکھر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ 2025 میں داخل ہونے پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا ، ’یہ ہماری جمہوریہ کے سفر میں ایک اہم موڑ ہے۔ یہ سال ہمارے آئین کی صدی کی آخری سہ ماہی میں داخل ہونے کا نشان ہے۔ 2047 میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف بڑھتے ہوئے، یہ وقت ہے کہ ہم اپنے آئین سازوں کے خواب کو پورا کرنے کے لیے خود کو دوبارہ وقف کریں۔ آئیے ہم عزم کے ساتھ جمہوری اقدار کی آبیاری کرتے ہوئے قوم کو سربلند رکھنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔ سب کو مبارک اور بامقصد نیا سال 2025 مبارک ہو‘۔وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا، ’ 2025 کے لیے نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ سال سب کے لیے نئے مواقع، کامیابی اور لامحدود خوشیاں لائے۔ سب کو شاندار صحت اور خوشحالی نصیب ہو‘۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.