National

فوجی کمانڈروں کی کانفرنس آج نئی دلی میں شروع ہوگی

158views

فوجی کمانڈروں کی کانفرنس آج نئی دلی میں شروع ہوگی۔ یہ اعلیٰ سطح کی سال میں دو مرتبہ منعقد ہونے والی کانفرنس ہے، جو موضوعاتی سطح پر بات چیت کے لیے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، تاکہ بھارتی فوج کے لیے اہم پالیسی فیصلوں میں سہولت پیدا کی جا سکے۔ پانچ روزہ کانفرنس کے پہلے دن فوج کے کمانڈرس اور دیگر سینئر حکام ورچوئل وسیلے سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد باقی ماندہ بات چیت کانفرنس کے مقام پر کی جائے گی۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اعلیٰ قیادت بھارتی فوج کے کارروائیوں سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ موجودہ اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی منظر نامے پر گہرا صلاح مشورہ کرے گی۔ 

کمانڈروں کی یہ کانفرنس اپنے وسیع دائرے کار کے ساتھ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ بھارتی فوج ایک ترقی پسند امید افزا اور ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنے والی نیز مستقبل کے لیے تیار ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بدھ کے روز کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل انل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور فضائیہ کے سربراہ بی آر چودھری بھی اِس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر اجے کمار سُود، قومی سلامتی کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے موضوع پر بات چیت بھی کریں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.