لوک سبھا اسپیکر پٹنہ، بہار میں 85 ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا پیر یعنی 20 جنوری کو پٹنہ، بہار میں 85 ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس ( اے آئی پی او سی ) کا افتتاح کریں گے راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش، بہار کے نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور مسٹر وجے کمار سنہا ، بہار حکومت کے پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، بہار قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی پرساد یادو، بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو، بہار قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نریندر نارائن یادو، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کے پریزائیڈنگ آفیسرز حکومت بہار کے وزراء، بہار لیجسلیچر کے اراکین اور دیگر معززین اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔اس دو روزہ کانفرنس کے دوران معززین ’آئین کی 75ویں سالگرہ : آئینی اقدار کو مضبوط بنانے میں پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروں کا تعاون‘ کے موضوع پر غور و خوض کریں گے۔منگل 21 جنوری 2025 کو بہار کے گورنر عارف محمد خان اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش، بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، بہار قانون ساز کونسل کے نائب چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) راموچن رائے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کے پریزائیڈنگ آفیسرز، بہار حکومت کے وزیر بہار کے اراکین اسمبلی اور دیگر معززین اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کے دوران مسٹر برلا ’پارلیمینٹری پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ کا آٹھواں ایڈیشن جاری کریں گے۔مسٹر برلا 21 جنوری 2025 کو بہار لیجسلیچر کمپلیکس میں نیو سیوا کیندر کا بھی افتتاح کریں گے۔ہندوستان کے قانون ساز اداروں کے سکریٹریوں کی 61ویں کانفرنس 19 جنوری 2025 کو پٹنہ، بہار میں 85ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس سے پہلے منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کے دوران، مندوبین “ہمارے قانون ساز اداروں میں زیادہ کارکردگی اور کاکردگی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانا” کے موضوع پر غور و خوض کریں گے۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ کانفرنس کا افتتاح اور خطاب کریں گے۔