International

شامی قوتوں کے ساتھ مذاکرات میں الشرع کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں:کرد خود مختار انتظامیہ

46views

دمشق، 30 دسمبر (یواین آئی) فرانس میں کرد خود مختار انتظامیہ کے مندوب کریم قمر نے زور دے کر کہا ہے کہ شام میں ھیۃ تحریر الشام کے رہ نما احمد الشرع اور ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے بیانات مثبت ہیں اور ان پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے العربیہ/الحدث سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ خود مختار انتظامیہ ایک عبوری دور سے گذر رہی ہے اور آپریشنز کے انتظام کے لیے وقت درکار ہے۔ وہ شامی قوتوں کے ساتھ مذاکرات میں الشرع کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ کرد خود مختار انتظامیہ شامی فوج میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ایس ڈی ایف شامی فوج کا حصہ بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شامی غیر ملکی ایجنڈے کے بغیر کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔سیلف ایڈمنسٹریشن کے اہلکار کے الفاظ الشرع کے الفاظ کے جواب میں سامنے آئےجن میں انہوں نے العربیہ/الحدث کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ موجودہ انتظامیہ “سیرین ڈیموکریٹک فورسز” (ایس ڈی ایف) کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تاکہ شمال مشرقی شام کا بحران حل کرکے اسے حکومتی مسلح افواج میں شامل کیا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرد شام کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی کوئی تقسیم نہیں ہے۔شمال مشرقی شام کی خود مختار انتظامیہ نے بارہا “عبوری دور پر قابو پانے کے لیے شام کے تمام طبقات کے درمیان یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اس نے ایک مشترکہ روڈ میپ کی تیاری پربھی زوردیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.