National

بھوٹان کے بادشاہ اورماریشس کے وزیر خارجہ نے منموہن سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کی

8views

نئی دہلی، 28 دسمبر (یو این آئی) بھوٹان کے بادشاہ اور ماریشس کے وزیر خارجہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ۔ذرائع کے مطابق بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسار نامگیل وانگچک اور ماریشس کے خارجہ امور، علاقائی یکجہتی اور بین الاقوامی تجارت کے وزیر دھننجے رام پھل سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا جمعرات کی رات آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات آج قومی دارالحکومت دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی گئیں ۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.