National

دنیا کو ’یودھ ‘ میں نہیں ’بدھ ‘میں حل ملے گا : مودی

PM addressing the gathering at the celebration of International Abhidhamma Divas and recognition of Pali as a classical language at Vigyan Bhavan, in New Delhi on October 17, 2024.
21views

نئی دہلی، 17 ستمبر ( یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پوری دنیا کو مہاتما بدھ کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے امن کے راستے پر چلنا چاہئے، کیونکہ دنیا جنگ میں نہیں بلکہ بدھ میں حل تلاش کر سکتی ہے۔دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دن اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا عدم استحکام سے دوچار ہے، بدھ (مہاتما بدھ کا فلسفہ) نہ صرف قابل عمل ہے بلکہ ایک ضرورت بھی ہے۔ .وزیراعظم نے کہا “آج ابھیدھم کے موقع پر میں پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ ’’ بدھ سے سیکھو، جنگ کو ختم کرو، امن کی راہ ہموار کرو … ‘‘ کیونکہ مہاتما بدھ کہتے ہیں – “نتھی-سنتی-پرم- سکھم” کا مطلب ہے، امن سے بڑا کوئی سکھ نہیں ۔ “انہوں نے کہا ’ مہاتما بدھ کہتے ہیں ’نہ ویرن ویرانی سمنتیدھ کداچنم، اورین کا سمنتی ایس دھمو سنانتتو‘‘ یعنی ویر سے ویر ، دشمنی سے دشمنی نہیں ختم ہوتی ۔ دشمنی پیار اور فراخدلی سے ختم ہوتی ہے۔ “بھاوتو-سبا-منگلم”۔ یعنی سب کے لیے خوشحالی ہونی چاہیے، سب کے لیے بہبود ہونی چاہیے – یہ ہے بدھ کا پیغام، یہی انسانیت کا راستہ ہے۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ملک اپنی وراثت کو اپنی شناخت سے جوڑتا ہے، لیکن ہندوستان اس معاملے میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے قبل حملہ آوروں نے ہندوستان کے تشخص کو مٹانے کی کوشش کی۔ بعد میں غلامانہ ذہنیت کے شکار لوگوں نے ایسا کیا۔ آزادی کے بعد ایک گروہ نے ملک پر قبضہ کر لیا، جو اسے اس کی وراثت کے مخالف سمت میں لے گیا۔انہوں نے کہا کہ پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنا بھگوان بدھ کی عظیم وراثت کا احترام ہے۔ زبان تہذیب و تمدن کی روح ہے۔ پالی زبان کو زندہ رکھنا، بھگوان بدھ کے کلام کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.