پٹنہ، 3 نومبر:- بہارکے سہرسہ سے بڑی خبرآ رہی ہے جہاں جے ڈی یو لیڈر نے پولیس ٹیم پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سہرسہ صدر تھانہ علاقہ میں بدھ کی دیر شام جے ڈی یو لیڈر اویس کرنی عرف چونا نامی نوجوان نے اپنے ساتھی کے ساتھ صدر تھانہ کی ٹیم پر جان لیوا حملہ کیا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر پٹرول چھڑک کر ا?گ ل گانے کی کوشش کی۔حالانکہ کافی کوشش کے بعد پولیس ٹیم نے کسی طرح ملزم جے ڈی یو لیڈر کو گرفتار کرلیا۔اس واقعے میں ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پٹرول چھڑکنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں صدر تھانہ انچارج نے بتایا کہ دیرشام پولس ٹیم سہرسہ کالونی کی طرف گشت کر رہی تھی۔ اس دوران موٹر سائیکل کی چیکنگ کے دوران کچھ نوجوانوں سے بحث ہوئی۔ معلومات کے مطابق بات ا?ہستہ ا?ہستہ بحث سے بڑھ کر لڑائی تک پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بحث کے بعد نوجوانوں نے پولس کی پٹائی بھی کی۔ اس کے بعد واقعہ کی اطلاع سینئر افسر کو دی گئی جس کے بعد صدر تھانہ کی پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پولیس پر حملہ کرنے والا نوجوان اویس کرنی عرف چنا گھر میں چھپا ہوا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے چھاپہ ماری کی ، حالانکہ اس دوران اویس کرنی عرف چونا نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون پولیس اہلکار اور ان کی ٹیم پر حملہ کیا اور انہیں مارنا شروع کردیا۔ یہی نہیں جب خاتون پولیس اہلکار اور ان کے ساتھی چھاپہ ماری کے بعد واپس ا?رہے تھے تو چونااور ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر پٹرول چھڑک کر ان پر جان لیوا حملہ بھی کیا۔
227
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
سرمایہ دارانہ نظام میں عام لوگوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں:- پروفیسر آنند کمار
پٹنہ 17 نومبر 2024(راست) بہار پردیش راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں "بھارت کے موجودہ سیاسی منظر نامے میں...
برسا منڈ کی 150 ویں جینتی پر وزیر اعظم نے چاندی کا سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا
جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ ؍ رانچی، 15 نومبر:۔ وزیر اعظم نریندر مودی دیوگھر ایئرپورٹ سے جموئی پہنچے۔ وزیر اعظم کے...
شراب بندی غریبوں پر ظلم، اسمگلنگ کو فروغ دیتی ہے: پٹنہ ہائی کورٹ
پٹنہ، 15 نومبر:۔ (ایجنسی) بہار کی پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں نافذ شراب پر پابندی کے قانون کے منفی...
جامعہ رحمانی کے سالانہ اجلاس میں فکر و نظر آفیشئل چینل کا نام فکر و نظر ٹی وی کرنے کا اعلان
فکر و نظر ٹی کے نئے لوگو اور ویب پورٹل کی رونمائی، مک بھر سے مبارکبایوں کا سلسلہ مونگیر 11...