International

اسرائیلی فوج نے ہزاروں لبنانیوں کو قتل کیا

18views

لاکھوں کے گھر تباہ کر کے انہیں نقل مکانی پر مجبور کر دیا

بیروت، 30 نومبر (یواین آئی) نباتیہ کے بازار پر لہرانے والاحزب اللہ کا جھنڈا جنوبی لبنان میں ملبے کے ڈھیر پر لہرا رہا تھا۔ بدھ کے روز جنگ بندی معاہدے کے بعد سے لبنانی شہری بیروت کے جنوبی مضافات سے لے کر جنوبی سرحدی علاقے اور وادی بیکا تک پھیلی تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں۔وادی بیکا میں رہنے والے حمزہ العطا کا گھر اسرائیلی بمباری سے ایک ہی محلے میں تباہ ہونے ہونے والی درجنوں عمارتوں میں سے ایک ہے۔حمزہ نے کہا ‘یہ عمارتیں تو دوبارہ تعمیر ہو سکتی ہیں۔ لیکن ہمارے پیارے، ہمارے دوست، پڑوسی، ہمارا وطن تباہ ہو چکا ہے۔ حمزہ نے بتایا کہ زمین پر بمباری سے گہرے سوراخ بن چکے ہیں۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 8 اکتوبر 2023 سے جنگی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جسے اسرائیل نے ستمبر 2024 میں ایک مکمل جنگ میں بدل دیا اور شدید بمباری کے علاوہ جنوبی لبنان میں زمینی حملہ بھی شروع کر دیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے ہزاروں لبنانیوں کو قتل کیا اور لاکھوں کے گھر تباہ کر کے انہیں نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔گورنر بعلبیک بچیر خدر نے کہا اسرائیلی بمباری سے 940 شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1520 زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے 1260 فضائی حملے بعلبیک پر کیے ہیں۔ خیال رہے لبنان میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے تقریباً ایک چوتھائی بعلبیک میں ہوئی ہیں۔گورنر نے کہا ہم زخموں کو بھر رہے ہیں۔ علاقے میں پریشانی طاری ہے۔ سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔ لوگوں کے لیے اس وقت یہ سوال ہے کہ گھروں اور عمارتوں کو کیسے دوبارہ تعمیر کریں۔ جب تک ملبے کی صفائی نہیں ہوجاتی ، کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ڈائریکٹر نباتیح ہسپتال حسن نے کہا شہر کے علاقے اسرائیلی بمباری سے پھیلنے والی تباہی کی وجہ سے بدل چکے ہیں۔ نباتیح مکمل بدل چکا ہے۔ یہ بہت افسوسناک ہے۔نباتیح میں رہنے والے 21 سالہ عمر بختی نے کہا اسرائیلی بمباری سے ہر چیز تباہ ہو چکی ہے۔ آپ دیکھیں ہمارے گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ ہر چیز کھوچکی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.