International

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا

27views

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کا کمانڈر اور نائب ہلاک

اسرائیل کا حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر مہلک حملہ کے بعد ہفتہ کی صبح بیروت پر گولہ باری جاری

بیروت، 28 ستمبر (یو این آئی) لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں ہفتہ کی صبح اسرائیلی فضائی حملہ میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کمانڈر محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل شہید ہو گئے۔لبنان کے ایم ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔اسرائیل نے ہفتہ کی علی الصبح بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ میں اہداف پر تازہ حملے شروع کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہری عمارتوں کے نیچے محفوظ حزب اللہ کے ہتھیاروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔بیروت میں عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہر کے جنوبی مضافاتی علاقے پر پرواز کی اور داحیہ میں ایک گھنٹے کے اندر کئی راؤنڈ بمباری کی۔حملوں سے قبل، اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نشانہ بنائے گئے ہتھیاروں میں ’ایران سے آنے والے ساحل سے سمندر تک مار کرنے والے میزائلوں کی ایک رینج شامل ہے‘۔لبنان کے ایم ٹی وی ٹی وی چینل کے مطابق یہ حملہ اس سے قبل داحیہ میں حزب اللہ کے سینٹرلہیڈکوارٹر پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کیے گئے، جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 91 دیگر زخمی ہوئے۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس کی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کی فوج IDF نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ‘حسن نصر اللہ دوبارہ کبھی دنیا کو دہشت زدہ نہیں کر سکے گا۔ جمعہ کے روز لبنان کے شہر بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کی افواہیں اسی وقت شروع ہوئیں جب یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ اس حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو بھی اپنا امریکی دورہ درمیان میں چھوڑ کر اسرائیل روانہ ہو گئے۔ اس کے بعد سے حزب اللہ کے اعلیٰ رہنما کی موت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ اب اسرائیلی فوج نے حسن نصراللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر کے ان قیاس آرائیوں کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک حزب اللہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔جمعے کے روز اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں متعدد اہداف پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اب اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اور حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے سربراہ علی قراقی دیگر کئی کمانڈروں کے ساتھ مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہدف بیروت کے ایک جنوبی مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر تھا جو رہائشی عمارتوں کے نیچے زیر زمین واقع تھا۔جہاں ایک طرف اسرائیلی فوج غزہ میں حماس کے ساتھ برسرپیکار ہے تو دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی حزب اللہ کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ جہاں ایک طرف حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے وہیں دوسری جانب اسرائیل نے شام میں حماس کے ایک اعلیٰ رہنما کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔ شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے حماس کے اعلیٰ کمانڈر کی شناخت احمد محمد فہد کے نام سے ہوئی ہے، جو اسرائیل کی گولان کی پہاڑیوں میں راکٹ حملوں کے پیچھے تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.