کوالالمپور، 19 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا (تین وکٹ)، آیوشی شکلا اور وی جے جوشیتا (دو دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد سانیکا چلکے (18ناٹ آؤٹ) اور جی کمالینی (16ناٹ آؤٹ) کی بہتری اننگز کی بدولت ہندوستانی خاتون ٹیم نے اتوار کو انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دی۔آج ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہندوستانی بالنگ اٹیک کے سامنے ٹھہر نہ سکی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو محض 13.2 اوور میں 44 کے اسکور پر ڈھیر کردیا۔ آسابی کالینڈر (12) اور کینیکا کسار (15) کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی کوئی اور بلے باز ڈبل فیگرز تک نہیں پہنچ سکی۔ہندوستان کے لیے تیز گیند باز وی جے جوشیتا نے ایک ہی اوور میں دو وکٹ حاصل کئے جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپن جوڑی آیوشی شکلا اور پرونیکا سسودیا نے لگاتار دو اوورز کے وقفے میں دو وکٹ لے کر 5.1اوور میں ویسٹ انڈیز کا اسکور 17 پر چار وکٹ کردیا۔ اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کیا۔اس کے بعد ہندوستان نے جی ترشا (4) کا وکٹ گنوانے بعد جی کمالینی (16 ناٹ آؤٹ) اور سانیکا چلکے (16 ناٹ آؤٹ) نے مل کر پانچویں اوور کی دوسری گیند پر 47 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد وکٹ جی کلاسٹن نے حاصل کیا۔
51
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی انڈر 19 خواتین ٹیم کو 5 کروڑ روپے کا انعام
ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی...
نیشنل اسکول ہاکی کے دونوں زمروں میں جھارکھنڈ چیمپئن
اوڈیشہ، چندی گڑھ اور یوپی نے بھی اپنی طاقت دکھائی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ 68 ویں نیشنل اسکول...
ابھیشیک نے اپنی شاندار سنچری کا کریڈٹ اپنے سینئرساتھیوں کو دیا
ٹی 20 اننگ میں ابھیشیک کی ریکارڈ 13 چھکے سب سے تیز سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی ممبئی، 3 فروری (یو...
ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا اور ویشنوی شرما (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہندوستان...