جھارکھنڈ کی بیٹیوں کو کینسر سے بچائے گی ہیمنت حکومتوزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اسکیم کی تجویز تیار

60views
رانچی، 30 دسمبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی حکومت ریاست کی لڑکیوں اور خواتین کو کینسر سے بچانے کے لیے ایک نئی پہل کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔اس کے تحت 9 سے 25 سال کی عمر کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر اور دیگر قسم کے کینسر سے بچاؤ کے لئے ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) کی ویکسین مفت دی جائے گی۔ وزیراعلی مسٹر سورین کی ہدایت پر محخمہ صحت اس اس اسکیم کے لیے تجویز تیار کررہا ہے، جسے منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ یہ اسکیم ریاست میں لڑکیوں کو کینسر سے بچانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔دو ایچ پی وی ویکسین 9 سے 14 سال کی عمر کے گروپ میں چھ سے 12 ماہ کے وقفے پر دی جاتی ہیں، جب کہ 15 سے 25 سال کی عمر کے گروپ میں یہ ویکسین تین خوراکوں میں دی جاتی ہے۔
