26
جدید بھرت نیوز سروس
رانچی، 6 جنوری:۔ ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی شکایت کے معاملے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے متعلق کیس کی سماعت 20 جنوری کو رانچی کے ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔ سوموار کی سماعت کے دوران عدالت نے اس معاملے میں نئی تاریخ دی ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خلاف ای ڈی کی طرف سے دائر شکایت کے معاملے میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو رانچی کے ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے 25 نومبر کو مسترد کر دیا تھا۔جس کے خلاف ہیمنت سورین نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ انہیں ریلیف مل گیا ہے اور ہائی کورٹ نے ان کی ذاتی پیشی کے حکم پر روک لگا دی ہے۔