غزہ 12 نومبر (ایجنسی) اسرائیل میں امن عامہ کے ادارے “شاباک” اور پولیس نے اتوار کی شام انکشاف کیا کہ حماس سے تعلق رکھنے والے 4 مسلح افراد نے الخلیل کے علاقے میں اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئیر اور اس کے ایک بیٹے کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ شوفال اسرائیلی وزیر کے چھ بیٹوں میں سب سے بڑا ہے اور وہ اسرائیلی فضائیہ میں بطور ہواباز شمولیت کے لیے اس وقت تربیت حاصل کر رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حماس کے مذکورہ گروپ نے اسرائیلی وزیر کی جگہ، پہرے داروں اور دیگر متعلقہ امور کے متعلق معلومات اکٹھا کیں۔ اسی طرح بن گوئیر کے 19 سالہ بیٹے “شوفال” کے متعلق بھی معلومات جمع کی گئیں جو سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کے سبب معروف ہے۔ اسرائیلی وزیر اور اس کے بیٹے کو نشانہ بنانے کے لیے حماس کا گروپ جب ہتھیار خریدنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تو اس نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کی کوشش کی تا کہ اس کے ذریعے اپنے منصوبے میں کامیاب ہو سکے۔ تاہم اس کوشش کو کامیاب بنانے سے پہلے ہی اسرائیلی پولیس نے ان افراد کو گرفتار کر لیا۔ بن گوئیر کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ اس کے خلاف تیسری کوشش ہے جو ناکام بنا دی گئی۔ داخلہ سیکورٹی ادارے “شين بيت” نے مجموعی طور پر 5 مرتبہ اسرائیلی وزیر کی جان بچائی۔ یاد رہے کہ 48 سالہ بن گوئیر کا 2002 میں اپنی بیوی اسرائیلی خاتون “ایالانمرودی” سے تعارف ہوا تھا۔ اس وقات ایالا کی عمر 15 برس اور بن گوئیر کی 26 برس تھی۔ تین برس بعد ان دونوں نے شادی کر لی۔ ایالا اسرائیلی اخبار “معاریف” کے سابق مالک “اوفیر نمرودی” کی رشتے دار ہے۔
21
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یواو...
روس نے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے؛ یوکرین کا دعویٰ
روس نے ایک ہائپر سونک میزائل اور سات کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں جن میں سے چھ کو مار...
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور اقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میںجمہوریت کے حامی رہنماؤں کو سخت سزا دینے کی مذمت کی
بیجنگ ۔ 21؍ نومبر۔ ایم این این۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر...
جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: حماس
غزہ، 21 نومبر (یو این آئی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی...