International

بولیویہ میں سیلاب کا قہر، 6 لوگوں کی موت، دو نابالغ لاپتہ

222views

بولیویہ میں لاپاز حلقہ کے قصبہ ٹیپوانی میں اس ہفتے ہونے والی شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دو نابالغ لاپتہ ہیں۔ پولیس کے آپریشنل چیف میجر وکٹر رمیریز نے ریاستی ٹیلیویژن چینل بولیویہ ٹی وی پر بتایا کہ اپنے گھر سے باہر نکلنے سے قاصر بزرگ شخص کی سیلاب کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور سیلاب کے پانی کے سبب پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔

امریکہ میں 9 سالہ ہند نژاد لڑکی دنیا کی سب سے ہونہار طالبہ بن گئی

انہوں نے مزید کہا کہ منگل کے روز عوامی خدمت کی ایک گاڑی ندی میں گر گئی، جس سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ میونسپل ایمرجنسی آپریشن کمیٹی کے نمائندے ریکارڈو کلاروس نے صحافیوں کو بتایا کہ بارشوں اور ندیوں کی طغیانی سے سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں، ہزارو ہیکٹر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور سڑکیں ٹوٹ چکی ہيں۔

آئی آئی ٹی بامبے کے 85 طلباء کو سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی نوکری کی پیشکش

مزید برآں، قصبے کو سیلاب سے بچانے کے لیے تعمیر کی گئی کنٹینمنٹ دیواریں اور ڈھانچے تباہ ہو گئے، جس سے زیادہ تباہی ہوئی۔ مسٹر کلاروس کے مطابق میونسپلٹی کا 80 فیصد حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور سینکڑوں خاندانوں کے پاس کپڑوں کے علاوہ کچھ نہیں بچا ہے۔ بولیویہ کی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے امدادی آپریشن شروع کردیا ہے۔

Follow us on Google News