وزیر اعلیٰ نے جانکاری دی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 اکتوبر:۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کی خواتین اور بہنوں کو عزت دینے کے لیے ‘جھارکھنڈ مکھیہ منتری میان سمان یوجنا ‘ شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کی خواتین کے کھاتوں میں اب تک تین قسطیں جمع کی جاچکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت نے پہلی قسط رکھشا بندھن کے موقع پر، دوسری قسط کرم پرب کے موقع پر اور تیسری قسط نوراتری کے موقع پر جاری کی۔ اب میاں سمان یوجنا کی چوتھی قسط چھٹھ پرب کے موقع پر جاری کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ایکس (ٹیوٹر) ہینڈل پر یہ معلومات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہم نے مکھیا منتری میاں سمان یوجنا کی تیسری قسط 51 لاکھ بہنوں کے کھاتوں میں جمع کرادی ہے۔ چوتھی قسط بھی چھٹھ پوجا کے مبارک موقع پر آپ تک پہونچے گی۔ یہ صرف ایک اسکیم نہیں ہے بلکہ ہماری بہنوں کو بااختیار بنانے کا ایک پختہ عہد ہے۔ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جھارکھنڈ کے ہر باشندے کی ترقی ہمارا مقصد ہے۔ ہم نے شروعات کی ہے، لیکن یہ صرف شروعات ہے۔ جیل سے واپسی کے بعد گزشتہ تین ماہ میں ہم نے بہت تیزی سے کام کیا ہے اور مستقبل میں ہم اس رفتار کو مزید تیز کریں گے۔ ہم مل کر جھارکھنڈ کو ملک کی سرکردہ ریاستوں میں شامل کریں گے۔ یہ میرا عزم ہے، ہمارا وعدہ ہے۔