
جدید بھارت نیوز سروس
کھونٹی، 3؍فروری:آپ کو یہ جان کر بےحد خوشی ومسرت ہوگی کہ آپ کے محبوب ادارہ مدرسہ عربیہ اسلامیہ قاسم العلوم کھونٹی کا چوتھا عظیم الشان جلسہ دستار بندی 7 فروری بروز جمعہ بمقام پاشا کالونی کھونٹی زیر صدارت حضرت مولانا ومفتی نذر توحید صاحب دامت برکاتہم العالیہ ہونے جارہا ہے جس میں 37 خوش نصیب حفاظ کرام کے سروں پر ملک کےمشاہیر علماء کرام کے دست مبارک سے دستار فضیلت باندھی جاءے گی ۔اس مدرسہ کی سنگ بنیاد محبوب العلماء والصلحا عارف باللہ حضرت مولانا ازہر صاحب رحمۃ اللہ علیہ سابق مہتمم مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی کے مبارک ہاتھوں رکھی گئی ۔ وہاں سے یہ کارواں حضرت مولانا شاکر صاحب نوراللہ مرقدہ مہتمم أول مدرسہ ہٰذا کے زیرِ نگرانی آگے بڑھا ۔ آج کی تاریخ میں بحمداللہ یہ مدرسہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرلی ہے سینکڑوں طلبہ کرام اس مدرسہ سے مستفیض ہوئے اور آیندہ بھی ہوتے رہیں گے انشاءاللہ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے یہ جس میں 37 طلبہ کرام دستار فضیلت سے سرفراز کءے جارہے ہیں ۔جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں نمونہ اسلاف حضرت مولانا فرید الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ قاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم وقف دیوبند و نوجوانان ہند کے دلوں کے دھڑکن حضرت مولانا عبد اللہ سالم چترویدی صاحب۔ وشاعر اسلام جناب شعبان دل خیرآبادی صاحب اسکے علاوہ شہر واطراف کے علماء کرام وذمہ دار معزز شخصیات شرکت کرینگے ۔
